راوی: سید صادق طباطبائی

امام خمینی (رح) اور عطر کی کہانی

ایک دن آقا پرورش جو تعلیم و تربیت کے وزیر تھے ظاہرا کسی جنوبی صوبہ میں تقریر کررہے تھے

ID: 59301 | Date: 2019/06/11

ایک دن آقا پرورش جو تعلیم و تربیت کے وزیر تھے ظاہرا کسی جنوبی صوبہ میں تقریر کررہے تھے اور کہا تھا کہ امام عطر اور ادکلن استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد جب ٹریبون کی پشت سے کنارہ آئے تو کچھ پارٹی کے دوستوں  نے اشکال کیا کہ تم نے یہ بات کیوں کہی۔ خلاصہ ان پر اعتراض کیا تھا۔ وہ امام سے متوسل ہوئے کہ آپ میری بات کی تائید کردیں کیونکہ مجھ پر تہمت لگ رہی ہے کہ میں نے آپ کو عطر اور ادکلن لگانے سے متہم کیا ہے تو امام نے وہ مشہور جملہ کہا کہ جو دوسری جگہوں پر بھی کہا تھا: میں نے نہیں کہا ہی کہ تحریک قوی جمال کی مخالف ہے۔