رہبر انقلاب اسلامی سےعید فطر کی مناسبت سے اعلی حکام اور غیر ملکی سفراء کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید الفطر کی مناسبت سے ایرانی اور غیر ایرانی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ کے مضمون اور تصور کو مسلمانوں کے اذہان میں محفوظ اور زندہ رکھنا چاہیے

ID: 59246 | Date: 2019/06/08

رہبر انقلاب اسلامی سےعید فطر کی مناسبت سے اعلی حکام اور غیر ملکی سفراء کی ملاقات


ابنا کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید فطر کی مناسبت سے ایرانی حکام ، غیر ملکی سفراء اور عوام کے بعض طبقات سے ملاقات میں خطے میں مسلمانوں کے درمیان صف آرائی پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید الفطر کی مناسبت سے ایرانی اور غیر ایرانی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ کے مضمون اور تصور کو مسلمانوں کے اذہان میں محفوظ اور زندہ رکھنا چاہیے ، کیونکہ دشمن اس عنوان اور مضمون کو مٹانے اور محو کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور دشمن کو اس سلسلے میں کچھ کامیابی بھی ملی ہے آج ہمارے علاقہ میں مسلمان آپس ميں دست و گریباں اور ایکدوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔


رہبر معظم نے فرمایا: ایک اسلامی ملک کے لاابالی اورغیر ذمہ دار حکمراں ، اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے بجائے امریکی بموں کو نہتے عرب مسلمانوں پر گرا رہے ہیں اور اسرائیل کو مختلف مسائل میں مدد اور تعاون فراہم کررہے ہیں، عالم اسلام کو اس بیماری کا علاج کرنا چاہیے۔