رمضان المبارک میں امام خمینی (رح) کی سیاسی نصیحتیں

ماہ مبارک رمضان، ماہ عبادت و تہذیب نفس ،ماہ تجدید قوای معنوی، شہر اللہ الاعظم کی آمد ہے

ID: 58903 | Date: 2019/05/12

ماہ رمضان میں امام خمینی (رح) کی سیاسی نصیحتیں


ماہ مبارک رمضان، ماہ عبادت و تہذیب نفس، ماہ تجدید قوای معنوی، شہر اللہ الاعظم کی آمد ہے  جس میں تمام مسلمان ایک صف میں ہوکر  قدرت لا یزال اور طاغوتی قوتوں کے مقابلے تجہیز کی طرف متوجہ ہیں ،  ایسے وقت لازم ہے کہ ایک جٹ ہوکر  وقت کے طاغوتوں  اور  بین المللی غارتگروں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور اسلامی ملکوں کا دفاع کریں ،اور خائنوں کے ہاتھ کو قطع کریں اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیں ۔


لازم ہے ماہ مبارک رمضان کی آمد کےموقع پر چند مطالب عرض کروں :


۱۔لازم ہے اس نازک موقع پرجب ہر وقت سے زیادہ اسلامی اجتماعات کی ضرورت ہے ، امت مسلمہ تمام بلاد میں مساجد کا رخ کرے اور نہضت کو مساجد کی راہ سے اسلام کا مضبوط قلعہ ہیں ،زندہ رکھے ،اور اسلامی نعروں کے ساتھ نہضت کو آگے لے جائیں ۔


۲۔خطباء محترم اور اہل منبر ،لوگوں کو  اتحاد و اتفاق ،نہضت کو آگے بڑھانے اور انقلابی صبر و تقویٰ کی دعوت دیں ،اور اختلاف و تفرقہ     سے ۔جو شکست اور عقب  ماندگی کی اساس ہے ۔ ڈرائیں ،اور سید مظلومین کے جہاد اور آپ پر وارد ہونے والی مصیبتوں کا ذکر کرکے ملّت کو کامیابی کے حصول اور تمام ابعاد میں اسلامی حکومت سے ہمکنار ہونے تک جہاد کرنے کی دعوت دیں ۔صدر اسلام کے مجاہدین کے مجاہدات اور ان کے مصائب کو آج اور ہمیشہ ذکر کرنا ،اسلام کو زندہ رکھے گا ۔


۳۔لازم ہے تمام بلاد کے علمائے اعلام مرکز سے لے کر آخری ضلع اور شہر کے علماء اعلام اسلامی ہدف تک پہونچنے کے لئے تشریک مساعی کریں؛ مجلس خبرگان کے انتخاب کے لئے وحدت کلمہ میں؛ اور سب مل کر نمائندے میں شریک ہوں؛ اور ہر شخص یا ہر جگہ کا جداگانہ نمائندہ نہ ہو کیونکہ اس اختلاف میں  شکست کا خوف اور اسلام اور اس کے مترقی احکام کے عقب افتادگی کا خطرہ ہے ۔


۴۔ لازم ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے اجتماعات میں اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے لئے جو دنیا خواروں کے چنگل میں گرفتار ہیں  سب مل کر بحیثیت مجموعی دعا کریں اور احتجاجات میں انھیں یاد کریں اور ان کی حمایت میں آواز بلند کریں ۔


5۔میں نے تمام ممالک میں اسلامی بھائیوں بالخصوص اپنے عربی بھائیوں اور عرب کی عظیم ملّت کو    جو پیش گامان اسلام ہیں ،  اجانب کے عظیم خطرے بالخصوص  صہیونیزم کے خطرے سے مکرر آگاہ کیا ہے ۔لازم ہے ماہ مبارک رمضان میں   ۔جو اسلامی اجتماعات کا مہینہ ہے ۔مؤمنین عمومی مجمعوں اور جلسوں میں  اسرائیل کی سازشوں  سے پردہ اٹھائیں اور   اس دشمن انسانیت کے خطرے کو برملا کریں ۔


6۔لازم ہے    عالم اسلام کے عظیم مفکروں کو دعوت دی جائے تاکہ ایران کے عظیم اسلامی  انقلاب  کے ابعاد کی تشریح ہو ،اور جو ضربات اس انقلاب نے بین المللی جہا نخواروں  کے پیکر پر لگائے ہیں اس کا  پتہ چلے ،   تاکہ ہمارے   اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی   تبلیغات سوء نقش بر آب ہو جائیں ۔خدا وند عالم سے اسلام اور اسلامی ممالک کی عظمت و شوکت کا خواستگارہوں ۔والسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


۳۰شعبان۹۹


روح اللہ الموسوی الخمینی