راوی: ڈاکٹر صادق طباطبائی

سفر کربلا کی یادیں

امام خمینی (رح) معمولا ہر سال اربعین کے موقع پر چند دنوں کے لئے کربلا جاتے تھے۔

ID: 58839 | Date: 2019/05/15

سفر کربلا کی یادیں


امام خمینی (رح) معمولا ہر سال اربعین کے موقع پر چند دنوں کے لئے کربلا جاتے تھے۔ جس سفر میں امام کے ہمراہ عراق گیا تھا، اس میں یہ طے تھا کہ میں اپنی بہن اور حاج احمد آقا کے ہمراہ کربلا جاؤں اور امام سے ملحق ہوجاؤں۔ ظہر کے بعد غروب کے وقت گیا تا کہ ان سے خداحافظی کرلوں تو ایک ظریف واقعہ پیش آیا جو امام کی دقت نظر اور حسن سلیقہ سے مربوط ہوتا ہے اور اس سے مجھے حیرانی ہوا کہ آپ نے وضو کیا تھا اور اسے خشک کررہے تھے۔ اس کے بعد قبا پہنی اور ایک جوڑا موزہ اٹھایا تا کہ پہنے (ایک ہی پہنا) اور اسے تہہ کرکے الگ رکھ دیا اور ایک دوسرا جوڑا موزہ کا اٹھایا۔ مجھے حیرت ہوئی اور یہ سوال ذہن میں پیدا ہوا کہ پہلے والے موزہ میں کیا اشکال تھا؟ دقت کیا تودیکھا کہ پہلا براؤن رنگ کا ہے اور دوسرا نیوی رنگ کا، اور آپ کی قبا گری کالر کی ہے۔ اگر رنگوں کی ترکیب سے آشنا ہوں تو جان لیں گے کہ نیوی کالر، گری کالر سے زیادہ میل کھاتا ہے۔ یعنی امام اپنی پوشاک کی نوعیت کے بارے میں بھی کافی دقت نظر سے کام لیتے تھے اور ان باریکیوں کی طرف متوجہ تھے۔