راوی: ڈاکٹر صادق طباطبائی

مجاہدین خلق اور امام خمینی (رح)

جب ہم امام کی خدمت میں پہونچے تو دیکھا کہ آپ کے پاس مجاہدین خلق ادارہ سے متعلق 3/ یا 4/ جزوہ ہے

ID: 58678 | Date: 2019/05/13

مجاہدین خلق اور امام خمینی (رح)


جب مجاہدین خلق تبلیغات کررہے تھے تو اس وقت ہمارے لئے جس کی سب سے زیادہ اہمیت تھی امام خمینی (رح) کی رائے کا اعلان اور مجاہدین خلق ادارہ کے لئے آپ کی تائید حاصل کرنا تھا۔ اسی لئے ہم نے عراق کا ایک سفر کیا اور یه دوسرا یا تیسرا سفر تھا کہ ہم نے آپ سے ملاقات کی ہے۔ آقا دعائی میرے مقصد سے باخبر تھے لہذا انہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ آقا ایسا کچھ کریں گے۔ لیکن اگر آپ کوئی رائے دیں تو بہت اچھا ہوگا۔ ایران سے بھی پیغام دے رہے ہیں کہ آقا اس واقعہ کی جانب ایک اشارہ کردیں کیونکہ یہ جوانوں کے جذبات اور مجاہدوں کے حوصلوں کے لئے بہت اچھا ہوجائے گا۔


جب ہم امام کی خدمت میں پہونچے تو دیکھا کہ آپ کے پاس مجاہدین خلق ادارہ سے متعلق 3/ یا 4/ جزوہ ہے۔ اس سے پہلے کہ میں آپ سے گفتگو کروں آپ نے ایک جزوہ لیا اور کہا کہ یہ کیسا ممکن ہے کہ اسلامی اخلاق کو مارکسسٹی اقتصاد سے ملادیا جائے؟ میں حیراں ہوکر رہ گیا! کچھ گفتگو کے بعد کہا  کچھ لوگ میرے پاس آئے اور کہا اور ایک عبارت استعمال کی جو میرے لئے بہت دلچسپ تھی۔ انہوں نے کہا: اگر تم ان لوگوں سے ملاقات کرو جو حضرت علی (ع) سے زیادہ مسلمان ہو تو ان سے احتیاط کرو۔