تیل کو نیلام نہیں کریں گے

سوال: اسلامی جمہوریہ کی تیل کے بارے میں پالیسی کیا ہوگی؟

ID: 58329 | Date: 2019/03/29

تیل کو نیلام نہیں  کریں  گے


سوال: اسلامی جمہوریہ کی تیل کے بارے میں  پالیسی کیا ہوگی؟ یا تیل کی پیداوار کی موجودہ حد باقی رکھی جائے گی؟سابقہ حکومت کے دور میں  ہونے والے معاہدے برقرار ہیں  گے؟ تیل کی قیمت کے بارے میں  آپ کا موقف کیا ہے؟


جواب: فی الحال ہم یہی کہہ سکتے ہیں  کہ ہم تیل کے کنویں  بند نہیں  کریں  گے لیکن انہیں   نیلام بھی نہیں   کریں   گے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں   کہ ہمیں   دوسرے ملکوں   کو تیل بیچ کر ہی اس سے استفادہ کرنے پر مجبور کرے۔ ہم تیل کی قیمت کی بجائے تیل ہی سے اپنے ملک کا اقتصادی نظام چلانے کے لئے کام لے سکتے ہیں  ۔ رہی تیل کی پیداوار کی حد، تیل کی قیمت اور سابقہ معاہدوں   کی بات تو اس سلسلے میں   آنے والی حکومت جو عوام کے حقیقی نمائندوں   کی منتخب حکومت ہوگی کو فیصلہ کرنا چاہئے۔


لوجنرل کو امام خمینی(رح) کا انٹرویو (پیرس)