علماء اور ارضی اصلاحات

کلی طور پر شاہ کوئی بھی مخالف، بڑے زمینداروں میں شامل نہیں ہے جو اصلاحات ارضی اس کی زمینوں کو بھی شامل ہوں

ID: 57955 | Date: 2019/03/09

علماء اور ارضی اصلاحات


سوال : کہا جاتا ہے کہ شاہ سے آپ کی مخالفت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی ارضی اصلاحات سے زمینداروں  کے دوسرے بڑے طبقے یعنی علماء کو نقصان پہنچا ہے (نیویارک ٹائمز ۱۱ دسمبر) تو کیا یہ بات حقیقت رکھتی ہے؟ ۱۹۶۲ ء سے پہلے کتنی فیصد زرعی زمینیں  مذہبی افراد کے ہاتھ میں  تھیں ؟ کیا شاہ کے چلے جانے کے بعد مذہبی علماء دوبارہ زمینوں  کو اپنے ہاتھ میں  لے لیں  گے ؟ آپ کی نظر میں  سر کاری زراعت کیا ہوگی ؟ کیا مشینی زراعت دستی زراعت کی جگہ لے سکتے ہے؟ ایسی صورت میں  زرعی مشینیں  کہاں  سے حاصل کی جائیں  گی؟


جواب: کلی طور پر شاہ کوئی بھی مخالف، بڑے زمینداروں  میں  شامل نہیں  ہے جو اصلاحات ارضی اس کی زمینوں  کو بھی شامل ہوں  اور میں  بھی اس بات کا اعلان کرچکا ہوں  کہ چوں  کہ بڑے زمینداروں  نے اسلامی حقوق کو ادا نہیں  کیا ہے اس لئے ہم عوام سے زمین واپس نہیں  لیں  گے میری اورد وسرے تمام علماء کی شاہ سے مخالفت کی وجہ ہرگز یہ نہ تھی بلکہ یہ بھی شاہ کا ایک غلط پروپیگنڈہ تھا جس کا اب کوئی اثر باقی نہیں  رہا ۔


روٹکزر امریکی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر جیم کو کرافٹ سے امام (رح) کا انٹرویو (پیرس)