بچوں کی اسلامی تربیت

امام خمینی (رح) نماز صبح کے وقت کسی کو بھی بیدار نہیں کرتے تھے

ID: 56900 | Date: 2018/12/28

امام خمینی (رح)  ہم سے فرمایا کرتے تھے: ہر حال میں نماز پڑھا کرو۔ ہم نے دیکھا کہ ہمیشہ آپ ظہر کی نماز سے آدھا گھنٹہ پہلے وضو  کرتے اور نماز پڑھنے میں مشغول ہوجاتے۔ اور اگر ہم گھر کے صحن میں کھیل میں مشغول ہوتے تھےتو آپ (رح) کبھی بھی ہمارے پاس آکر ہمیں کھیل چھوڑ کر نماز پڑھنے کا حکم نہیں دیتے تھے بلکہ یہ فرمایا کرتے تھے: آپ کو اس وقت میں نماز پڑھنی چاہیئے افسوس ہو اس پر کہ جو نماز کے وقت نماز نہ پڑھے۔ اس وقت اگر کوئی پھر بھی نماز نہیں پڑھتا تو پھر اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ گھر سے نکل جائے اور امام (رح) کی اولاد ہونے کا دعوی نہ کرے۔


امام خمینی (رح) صبح کے وقت کسی کو بھی بیدار نہیں کرتے تھے، بلکہ یہ فرمایا کرتے تھے: اگر آپ خودبخود اٹھ جائیں اور نماز ادا کریں تو بہت اچھی بات ہے ورنہ نماز ظہر و عصر سے پہلے ضرور نماز صبح قضا پڑھیں۔


سردیوں میں جب ہم، نماز صبح کے لئے اٹھتے اور گھر میں پانی کے تالاب پر وضو کرنے جاتے تو اس وقت اگر آپ (رح) کے پاس گرم پانی ہوتا تو آپ فرماتے : ادھر آئیں اور اس گرم پانی سے وضو کریں۔


آپ اس بات کی شدت سے تاکید فرمایا کرتے تھے کہ ہم بچپن سے ہی حجاب شرعی کا خیال رکھیں۔اور اسی طرح ہمارے گھر میں کسی طرح کے گناہ؛ مثلا: غیبت، جھوٹ، بڑوں کی بے احترامی اور مسلمانوں کی توہیں و غیرہ کا امکان تک نہیں تھا۔ ہمیشہ آپ اس بات کی تاکید فرمایا کرتے تھے کہ خدا کے بندوں میں سوائے تقوا اور پرہیزگاری کے، کوئی بھی ایک دوسرے سے برتر نہیں ہے اور اس بات کی بچپن ہی میں، آپ نے ہمیں تعلیم دی۔ آپ فرمایا کرتے تھے: تمہارے اور اس مزدور کے درمیان کہ جو کسی کے پاس، کام کر رہا ہے کوئی فرق نہیں۔


* امام خمینی (رح) کی بیٹی