حنوط کیا ہے؟

بناء بر اصح میت کو حنوط کرنا واجب ہے

ID: 56533 | Date: 2018/12/24

سوال: حنوط کیا ہے؟ اور کیا حنوط کرنا واجب ہے؟


جواب: بناء بر اصح میت کو حنوط کرنا واجب ہے چاہے وہ چھو ٹی ہو یا بڑی مرد ہو یا عورت اور کسی ایسے شخص کو حنوط کرنا جو احرام کی حالت میں  مر گیاہو جیسا کہ گزرچکاہے جائز نہیں  ہے اور اس میں  میت کو غسل یا تیمم دینے کے بعد حنوط کرنے کی شر ط لگائی گئی ہے جب کہ بناء بر اقویٰ کفن سے پہلے کفن کے بعد اور دوران کفن حنوط کرنا جائز ہے اگرچہ بہتر ہے کہ حنوط کر ناکفن دینے سے پہلے ہو، حنوط کا طریقہ یہ ہے کہ سجدہ کر نے کے ساتوں 


مقامات پر کافور ملاجائے اور مستحب بلکہ احوط یہ ہے کہ ناک کی اٹھی ہوئی جگہ پر بھی کافور ملا جائے اور بعید نہیں  کہ دونو بغلوں  کے نیچے اور سینے کے اپر اور جوڑوں  پر کافور ملنا مستحب ہو ۔البتہ بہترہے کہ رجاکی نیت سے اس کا م کو انجا م دیا جائے اور کو ئی دو سرا عطر حتیٰ ضرورت  پڑنے  پر بھی کافور کا قائم مقام نہیں  ہو سکتا ۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 68