رسولخدا (ص) کی عظمت

رسولخدا (ص) عالمین کے رحمت ہیں، آپ(ص) کی تعلیمات دنیا کے سارے انسانوں کے لئے ہیں، آپ(ص) نے الله کی کتاب قرآن سے ہر انسان کو جینے کا سلیقہ سکھایا ہے اور اس راہ پر چل کر بتایا ہے

ID: 56309 | Date: 2018/11/12

دنیا کا کوئی بھی انسان ہو ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی (ص) نے انسانوں کے ساتھ انسانیت کی روشنی میں کام کیا ہے۔ اور ہر طرح انسان کے ساتھ خیر خواہی کی ہے۔ انسانیت کو بچانے اور اس کی صحیح شناخت کرانے کی کوشش کی ہے۔ دین اور مذہب سے ہٹ کر انسانی اصول پر کام کئے ہیں اور تمام انسانوں کو مسلمان ہو یا کافر، مشرک ہو یا مومن، انسانی اصول پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دی۔


کبھی آپ (ص) نے یہودی، عیسائی اور مسلمان کے درمیان انسانی اصول کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں رکھا۔ سب کو یہی تعلیم دی کہ انسان بنو، زندگی گزارنے کی اصول بناو اور بناکر اس پر عمل کرو، تمہیں خود بخود راہ حق اور باطل سمجھ میں آجائے گا۔ تم خود ہی فیصلہ کرنے لگو کہ حق کون ہے اور کون باطل، کون سچا ہے اور کون جھوٹا، کون مومن ہے اور کون مشرک اور منافق، کون اچھا انسان ہے اور کون برا، کون اپنے خالق اور پیدا کرنے والے کے اصول و فرامین پر عمل کرتا ہے اور کون نہیں کرتا۔


اگر انسان اپنی فطرت اور خلقت کی جانب نظر کے اور اس کے بارے میں غور و خوض کرے تو اس پر حقائل روشن ہوجائیں گے اور وہ حق کا ادراک کرسکتا ہے، شرط عقل و شعور کا استعمال کرکے سچائی کا سمجھنا اور صحیح و غلط کے درمیان تمییز کرنا ہے۔ رسولخدا (ص) عالمین کے رحمت ہیں، آپ کی تعلیمات دنیا کے سارے انسانوں کے لئے ہیں، آپ نے الله کی کتاب قرآن سے ہر انسان کو جینے کا سلیقہ سکھایا ہے اور اس راہ پر چل کر بتایا ہے۔