ناپاک انسان پر کتنی چیزیں مکروہ ہیں؟

مثلا کھانا پینا لیکن وضو کرنے سے ان کی کراہت دور ہوجاتی ہے

ID: 54841 | Date: 2018/08/15

سوال: ناپاک انسان پر کتنی چیزیں مکروہ ہیں؟


جواب: مجنب کے لئے چند چیزیں مکروہ ہیں :


مثلا کھانا پینا لیکن وضو کرنے سے ان کی کراہت دور ہوجاتی ہے جب کہ ہاتھ منہ اور کلی کرنے سے کراہت میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور ہاتھوں کے دھونے سے کرا ہت کسی حد تک دور ہوجاتی ہے نیز سجدے والی سورتوں کے علاوہ دوسری سات آیات سے زیا دہ پڑھنا مکروہ ہے اور ستر سے زیادہ آیات پڑھنے سے کراہت شدید ہوجاتی ہے نیز قرآن مجید کی جلد، اوراق، حواشی، اور خطوط کی درمیانی جگہ جو خطوط کے علاوہ ہے کو مس  کرنا مکروہ ہے اور اسی طرح نیند ہے کہ جس کی کراہت وضو کرنے سے دور ہوجاتی ہے اگر پانی نہ ہو تو تیمم غسل یا وضو کا بدل قرار پائے گا جب کہ تیمم اگر غسل کا بدل ہو تو یہ افضل ہے۔۔۔ اسی طرح حنا وغیرہ کے ساتھ خضاب  کرنا نیز خضاب کئے ہوئے شخص کو رنگ چھڑا نے سے پہلے جنب  کرنا مکروہ ہے اسی طرح جماع کرنا (اگر احتلام کی وجہ سے جنب ہو اہو) قرآن اٹھانا یا قرآن کو آویزاں کرنا (مثلا گردن میں لٹکانا) مکروہ ہے)۔


تحریر الوسیلہ، ص 67