وضو جبیرہ کیا ہے اور اس کا حکم کیا ہے؟

پٹی یا لکڑی جوزخم پر لگائی جاتی ہے

ID: 54804 | Date: 2018/08/01

سوال: وضو جبیرہ کیا ہے اور اس کا حکم کیا ہے؟


جواب: وہ شخص جس کے بعض اعضاء پر جبیرہ ( وہ پٹی یا لکڑی جو زخم پر لگائی جاتی ہے ) ہو تو جہاں  تک ممکن ہو اسے بر طرف کر کے اس کا زیریں حصّہ دھو ئے گا یا مسح کرے گا ۔البتہ اگر جبیرہ ایسے عضو پر ہو کہ جس کا دھو نا لازم ہے تو اسے حتما برطرف کرنا ضروری نہیں  ہے بلکہ اس کے نیچے اس طرح پا نی پہنچا نا واجب ہے کہ اس پر اپنی شرائط کے ساتھ دھو نے کا عنوان صادق آجا ئے اگر چہ جبیرہ بھی موجود ہو،لیکن اگر مسح والے عضاء پر جبیرہ موجود ہو تو اسے برطرف کرنا ضروری ہے اگر جبیرہ برطرف کرناممکن نہ ہو اور وہ مقام مسح پر تو جبیرہ پر مسح کر ے گا اور اگر جبیرہ اس جگہ پر ہو کہ جس کا دھونا واجب ہے تو وہاں تک پا نی پہنچا نا اگر اس طرح ممکن ہو کہ دھو نے کے عنوان اپنی شرا ئط کے ساتھ صادق آجا ئے تو پا نی کا پہنچا نا واجب ہے ورنہ تنہا جبیرہ پر ہا تھ پھیرے گا ۔