قدس کو اسرائيل کا پايتخت قرار دينا ڈونلڈ ٹرمپ کي جہالت ہے: الزواوي

ID: 54578 | Date: 2018/07/11

قدس کو اسرائيل کا پايتخت قرار دينا ڈونلڈ ٹرمپ کي جہالت ہے: الزواوي


ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر کے مشير کيساتھ ملاقات ميں تہران ميں فلسطين کے سفير نے کہا ہے کہ امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ بين الاقوامي صہيونيزم کے منصوبے کو عملي جامہ پہنا رہے ہيں


خبر رساں ادارے تسنيم کے مطابق ڈاکٹر امير عبد اللہ ہيان نے تہران ميں فلسطين کے سفير “صلاح الزواوي” کے ساتھ ہوئي ملاقات ميں کہا: اسلامي جمہوريہ ايران مسئلہ فلسطين اور مزاحمتي محاذ کے تئيں اپني حمايت اور صہيوني رياست جو علاقے کے تمام ممالک کي سالميت کے ليے خطرہ ہے، کے خلاف اپني سرگرمياں جاري رکھے گا


انہوں نے مزيد کہا: مزاحمت اور فلسطين کي تاريخي سرزمين کے تمام اصلي ساکنين چاہے وہ عيسائي ہوں، مسلمان ہوں يا يہودي ہوں کے درميان ريفرينڈم، اس مسئلے کے حل کے ليے دو بنيادي راستے ہيں۔


فلسطين کي حمايت پر بين الاقوامي کانفرنس کے سيکرٹري جنرل نے آخر ميں کہا: صہيوني رياست کوشش کر رہي ہے کہ شام پر داعش کے بعد اپنا تسلط قائم کرے، ليکن مزاحمتي محاذ اور شام ميں ايراني مشير شامي عہديداروں کے ہمراہ دھشتگردي کے مقابلے کے ليے اپني سرگرمياں جاري رکھيں گے اور شام کے عوام اجازت نہيں ديں گے يہ ملک ايک بار پھر صہيوني دھشتگردوں کا کھلاڑا بن جائے۔


اس ملاقات ميں فلسطين کے سفير “صلاح الزواوي” نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطين امت مسلمہ کي پہلي ترجيح ہونا چاہيے، کہا: امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ بين الاقوامي صہيونيزم کے منصوبے کو عملي جامہ پہنا رہے ہيں حالانکہ فلسطين کے عوام اور رہنما اس منصوبے کے مخالف ہيں?


انہوں نے کہا: سرزمين فلسطين ميں صہيوني رياست کا وجود مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کے پروپيگنڈوں کا نتيجہ ہے اور صہيونيوں کے منصوبے صرف فلسطين ميں منحصر نہيں رہيں گے? ليکوڈ پارٹي نيتن ياہو کي سربراہي ميں پورے عالم اسلام پر تسلط حاصل کرنا چاہتي ہے۔


فلسطين کے سفير برائے ايران نے امريکي صدر کي جانب سے قدس کو اسرائيل کا دار الحکومت قرار دينے کے منصوبے کو جہالت اور حماقت پر مبني قرار ديا اور کہا کہ وہ قدس کي تاريخ اور اسلام ميں اس کے مقام سے ناآشنا ہيں اور ان کا يہ اقدام تل ابيب کے ليے سخت منفي نتائج کا حامل ہو گا۔


انہوں نے قدس کي غاصب رياست اور امريکہ کي سازشوں کو عملي جامہ پہنانے ميں علاقے کے بعض ممالک کے کردار کي طرف اشارہ کيا اور کہا: امريکہ نے ان ممالک پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ علاقے ميں ٹرمپ کے منصوبے کو عملي جامہ پہنانے ميں اس کي معاونت کريں.


واضح رہے کے اس سے پہلے امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپني جہالت کو ثبوت ديتے ہوے امريکي سفارتخانے کو قدس منتقل کرنے کا حکم ديا تھا جس کے بعد عالمي سطح پر ايران سميت دوسرے ممالک نے بھي ٹرامپ کے اس بيان کي مخالفت کرتے ہوے يہ بيان ديا تھا کہ قدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسلسل امريکا مسلمانوں کے مقدسات کي توہين کر رہا ہے جسے کسي قيمت پر برداشت نہيں کيا جاے گا.