راوی: غلامعلی رجائی

آیت اللہ بروجردی کی عبا کو دھوتے تھے

آیت اللہ بروجردی کی عبا کو دھوتے تھے

ID: 54452 | Date: 2018/07/11

آیت اللہ بروجردی کی عبا کو دھوتے تھے


غلامعلی رجائی نقل کرتے ہیں: آیت اللہ بروجردی جب پہلی بار قم تشریف لاے تھے تمام علماء اور طلاب خاص طور پر امام(رہ) کی توجہ کا مرکز بنے ہوے تھے امام (رہ) اس قدر آیت اللہ بروجردی کا احترام کرتے تھے کہ ایک بار میں نے خود دیکھا تھا کہ ایک بار آیت اللہ بروجردی کی عبا کو طہارت کی ضرورت تھی امام(رہ) نے اپنی عبا کو آیت اللہ بروجردی کے کاندھوں پر ڈالا اور ان کی عبا کو دھونے کے لئے لے گئے۔