اگر واقف نے شرط لگائی ہو کہ مسجد یا مدرسہ کے حوض سے نمازیوں اور مدرسہ والوں کے علاوہ کے لئے وضو کرنا جائز نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟

مساجد اور مدارس وغیرہ کے حوض سے جب کہ وہ وقف کی کیفیت سے نا آشنا ہو ...

ID: 54328 | Date: 2018/07/11

سوال: اگر واقف نے شرط لگائی ہو کہ مسجد یا مدرسہ کے حوض سے نمازیوں اور مدرسہ والوں کے علاوہ کے لئے وضو کرنا جائز نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟


جواب: مساجد اور مدارس وغیرہ کے حوض سے جب کہ وہ وقف کی کیفیت سے نا آشنا ہو اور اس بات کا احتمال ہو کہ واقف نے یہ شرط لگائی ہے کہ سوائے مسجد میں نماز گزاروں اور مدرسہ میں رہنے والوں کے کوئی دوسرا پانی استعمال نہ کرے تو وہاں سے وضو کرنا  جائز نہیں ہے اگر چہ نماز گزاروں اور اہل مدرسہ کے لئے مزاحمت کا باعث نہ بھی ہو لیکن اگر معمول اور دوسروں کی روش وضو کرنے کی ہو جبکہ اہل مدرسہ اور نماز گزار منع بھی نہ کرتے ہوں تو وہاں سے وضو کرنا صحیح ہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص43