اگر غصبی برتن میں مباح پانی ہو تو اس سے ارتماسی وضو کرسکتے ہیں؟

اگر دوسرے مباح پانی تک دسترسی رکھتا ہو تو ...

ID: 54326 | Date: 2018/07/09

سوال: اگر غصبی برتن میں مباح پانی ہو تو اس سے ارتماسی وضو کرسکتے ہیں؟


جواب: اگر غصبی برتن میں مبا ح پانی ہو تو اس میں وضو ارتما سی کرنا  جائز نہیں ہے ، چاہے دوسرا پانی موجود ہو یا نہ ہو لیکن اس برتن میں سے پانی نکالتے ہوئے وضو کرنا ( وضو تر تیبی) بشرطیکہ پانی صرف اسی میں منحصر ہو، صحیح نہیں ہے اور اگر دوسرے مباح پانی تک دسترسی رکھتا ہو تو غصبی برتن سے پانی لیتے ہوئے وضو (ترتیبی) کرنا صحیح ہے اگر چہ غصبی برتن میں تصرف کے عنوان سے فعل حرام کا مرتکب ہو اہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص43