سر کا مسح کرتے وقت کیا جلد پر کرنا ضروری ہے یا سر کے اگلے بالوں پر ہی کافی ہے؟

بال اگر اس قدر لمبے ہوں کہ اگر گنگھی کی جائے تو چہرہ پر آپڑتے ہوں

ID: 54320 | Date: 2018/06/27

سوال: سر کا مسح کرتے وقت کیا جلد پر کرنا ضروری ہے یا  سر کے اگلے بالوں پر ہی کافی ہے؟


جواب: جلد پر سر کا مسح کرنا واجب نہیں  ہے لہذا سر کے اگلے حصّے میں  موجود بالوں  پر مسح کر نا کا فی ہے لیکن سر کے اگلے میں  اُگے ہو ئے بال اگر اس قدر  لمبے ہوں  کہ اگر گنگھی کی جا ئے تو چہرہ پر آپڑتے ہوں  یا سر کے دوسرے حصّے پر پہنچ جا تے ہوں  تو ان بالوں  پر مسح کرنا جو چہرے پر سر کے دوسرے حصّے میں  پہنچ جا تے ہیں  جائز نہیں  ہے ، چا ہے وہ بال لٹک رہے ہوں  یا سر کے اگلے حصّے میں  جمع ہوں  ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص37