کشمیریوں کا عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار

کشمیریوں کا عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار

ID: 54061 | Date: 2018/06/09

کشمیریوں کا عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار


ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔


 کشمیر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق:  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ بڈگام میں اغا سید حسن موسوی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔  ادھر حریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، آغاز سید حسن موسوی ، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے مشترکہ طورپر عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی تک آرام و سکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے


اس کے علاوہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے مختلف شہروں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئی  جب کے ضلع پونچھ کی تحصیل  سرنکوٹ میں یوم القدس کی مناسبت سے بعد نماز جمعہ انجمن انصار المہدی کی جانب سے  وسیع  پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جناب قبلہ مولانا سید ظہیر عباس جعفری صاحب امام جمعہ سورنکوٹ نے کی  جس میں علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس دوران امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور دوران جلوس ان کے جھنڈوں کو نذر آتش کیا گیا


مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ظہیر عباس جعفری صاحب اور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اطہر حسین جعفری صاحب نے امریکہ اور اسرائیل کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کو متحد ہوکر فلسطین کی حمایت کرنے پر زور دیا حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اطھر حسین جعفری نے اپنے خطاب میں کہا اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قدس سے اس لئے منسوب کیا تاںکہ پوری دنیا مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ کرے ایران سے آے ہوے مولانا سید اطہر حسین جعفری نے مزید کہا عالمی یوم قدس نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اطہر حسین جعفری نے کہا آج اسلامی جمہوری ایران وہ واحد ملک ہے جو فلسطین کی حمایت کر رہا ہے انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ ایران دنیا بھر میں ہو رہے مظالم کی مخالفت  کر رہا ہے کہا اگر مسلمانوں کو اسرائیل اور امریکا کی سازشوں کا ناکام بنانا ہے تو انھیں حقیقی اور امریکائی اسلام کو پہچاننا ہو گا مولانا نے امریکا کی طرف سے اپنے سفارتخانہ کو قدس میں منتقل کرنے کے بارے میں کہا کہ امریکا چاہتا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو ان سے چھین لے.اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے دوسرے مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ظہیر عباس جعفری صاحب نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی (رح) نے اس دن کی بنیاد رکھ کر تمام لوگوں کے اندر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں بولنے کا جذبہ پیدا کیا سرنکوٹ کے امام جمعہ نے کہا ہمیں کسی کا مذہب دیکھ کر اس کی حمایت نہین کرنی چاہیے بلکہ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ کون ظالم ہے اور کون مظلوم ۔ان کے علاوہ زعماء حضرات جن میں جناب سید شبیر حسین شاہ صاحب، ڈاکٹر سید امیر حسین شاہ سید جعفر علی شاہ صاحب عظمت حسین شاہ صاحب  انجمن انصار المھدی کے صدر محمد تقی رضوی صاحب اوردیگر مومنین نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کےخلاف جم کر نعرہ بازی کی ۔ 


  یاد رہے کہ صیہونی دہشت گرد ریاست جس کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے  بیت المقدس پر قابض ہے اور نہتے فلسطینی عوام کو قتل کر رہی ہے ۔