ذاتی کام

امام خمینی(رح)اس بات کے پابند تھے کے اپنے تمام ذااتی کاموں کو خود انجام دیں

ID: 53711 | Date: 2018/06/02

ذاتی کام


امام خمینی(رح) اس بات کے پابند تھے کے اپنے تمام ذااتی کاموں کو خود انجام دیں اور اپنے ذاتی کام کے لئے اپنے گھر کے سب قریبی انسان کو بھی حکم نہیں دیتے تھے صبح کی چاے اور ظہر کے بعد کی چاے کو خود تیار کرتے تھے، اپنے کھانے کی چیزیں اور دوسری ضروری چیزوں کو کسی سے نہیں منگواتے تھے امام رح کے بڑے بیٹے فرماتے ہیں: میں پہلا بیٹا تھا اسی لئے امام خمینی (رح)  مجھ سے محبت کرتے تھے اور میرا بہت زیادہ احترام کرتے تھے میں جب ان کے کمرے میں جاتا تھا وہاں بیٹھتا تھا اگر ان کو پانی کی ضرورت ہوتی یا دوائی کی ضرورت ہوتی مجھ سے نہیں کہتے تھے میں اچانک دیکھتا تھا کہ امام (رہ) اٹھتے اور اپنی دوائی اور پانی لاتے میں ناراض ہوتا تھا اور کہتا تھا کہ مجھے کیوں کسی کام کے لئے نہیں کہتے۔