جاری اور چشمہ کے پانی کا نجاست لگنے پر کیا حکم ہے؟

وہ پانی جو زمین سے پھوٹتا ہے

ID: 53141 | Date: 2018/04/28

سوال: جاری اور چشمہ کے پانی کا نجاست لگنے پر کیا حکم ہے؟


جواب: وہ جاری پانی کہ جو زمین سے پھوٹ کر بہتا ہے چا ہے وہ قلیل ہو یا کثیر نیز وہ پانی جو زمین سے پھوٹتا ہے لیکن ساکن ہے جیسے بعض چشمے، تو نجاست لگنے سے وہ نجس نہیں ہو تا اور بنا ء بر اقوی کنویں کا پانی  بھی آب جاری کا حکم رکھتا ہے ۔ مگر یہ کہ جب نجاست کی وجہ سے متغیر ہو جائے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 19