راوی: اسد الله بادامچیان

ہم کون ہوتے ہیں...

ہمیں عوام کو آگاہ کرنا چاہئے

ID: 52433 | Date: 2018/03/07

ہمیں عوام کو آگاہ کرنا چاہئے


امام خمینی (ره) نے سنہ ۱۳۴۱ھ،ش میں ہم سے فرمایا: کامیابی کےلئے تمام امورات کو ایمان و عوامی پشت پناہی اور مقررہ پروگرام کے تحت انجام دیں۔


اسی سال، ہمارے دوستوں میں سے ایک نے امام (رح) سے کہا: ہمیں چاہیئے کہ عوام کو ہدایت اور ان کے امورات کو نظامت و مینجمنٹ کریں!


امام (رح) نے جواب میں فرمایا: آپ کون ہوتے ہیں؟ ہم، عوام کے سرپرست و کفیل نہیں، بلکہ ہمیں عوام کو آگاہ کرنا چاہیئے۔


بعد میں فرمایا: جب عوام آگاہ ہوجائے تو پھر ٹینک اور بندوق بھی ان کو نہیں روکتا سکتا ہے۔


جب سنہ ۱۳۵۷ھ،ش کو انقلاب کامیاب ہوا، آپ جانتے ہیں کہ ہمارے تمام کارکن شاہی حکومت کے منتخب تھے اور ہماری یونیورسٹیوں کے دروس بھی مغربی تھے لیکن وقت کی ضرورت تھی تاکہ عوام کی ثقافت بدل جائے تاکہ آزاد اور آگاہانہ انتخاب سے اور دل و جان اسلامی نظام کو قبول کریں۔


 


حوالہ: ایسنا خبررساں ایجنسی