راوی: آیت الله کریمی

عزاداری سے کیا کام؟

مجالس عزاداری کا روک تھام، بعث پارٹی کیطرف سے

ID: 52234 | Date: 2018/02/25

ایک سال، صدامی حکومت اور بعث پارٹی کا ارادہ تھا کہ مجالس عزاداری کا روک تھام کرے۔ اپنی پالیسی کی تائید اخذ کرنے کی غرض سے امام کے پاس آئے۔


امام خمینی [علیہ الرحمہ] نے فرمایا:


ایک وہ وقت تھا جب ایران میں رضاخان [رضا پہلوی کا باپ] سلطنت کرتا تھا جب وہ ایران سے فرار ہوا، عوام نے اس کی فکر کئے بغیر کہ اس کی جگہ کون آئےگا، جش منایا! آپ بھی دڑیں کہ کہیں وہ وقت تم لوگوں کےلئے نہ آجائے۔


اس وقت سے دڑیں کہ تم لوگ کو اس منصب سے معزول کیا جائے اور عوام تمہارے ہاتھ سے رہائی ملنے پر جش منائیں۔


تم لوگ حکومت چاہتے ہو موکب عزاداری سے تمہارا کیا کام؟ سیدالشھداء علیہ السلام کی عزاداری سے تمہارا کیا واسطہ؟!