باپ سے عہد

علی وجدان

ID: 51146 | Date: 2017/12/30

زخم گہرا ہے بہت دیر میں اچھا ہوگا


ٹیس ایسی ہی کہ دل خون ہوا جاتا ہے


تیرے بیٹے ترے پیرو ترے مظلوم عوام


جن کے چہروں پہ یتیمی کا اندھیرا چھایا


تیرے بیٹے تیرے پیرو تیرے محبوب عوام


عہد کرتے ہیں کہ


طاغوت کی ہر سازش کو


خون میں ڈوب کے ناکام بنا ڈالیں گے


عہد کرتے ہیں کہ ہم


زندہ رکھیں گے ترے قول و عمل


زندہ رکھیں گے سدا خطِ امام