امام حسن عسکری (ع) کی ولادت

غمزدہ کے سامنے خوشی کا اظہار کرنا بے ادبی ہے

ID: 51064 | Date: 2017/12/27

شیعوں کے گیارہویں امام، رسول اکرم محمد مصطفی (ص) کے جانشین، حضرت امام حسن عسکری (ع) 8/ ربیع الثانی یا 24/ ربیع الاول سن 232 ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور 260/ ہجری قمری کے 8/ ربیع الاول کو (15/ واں ظالم عباسی خلیفہ) معتمد عباسی کی سازش سے 28/ سال کی عمر میں شہید کردیئے گئے۔ آپ خاندان عصمت و طہارت کی ایک معصوم فرد، آپ کے والد گرامی کا نام علی بین محمد ہے جو ہادی کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کی والدہ گرامی کا نام حُدیث اور ایک روایت کی بنا پر سلسل ہے۔ اور آپ کو جدہ کہا جاتا هے۔ آپ تقوی و پرہیزگاری، زہد و پلارسائی اور عفت و پاکدامنی میں اپنے زمانہ کی مشہور خاتون تھیں۔


آپ کا عصر امامت سن 254/ ہجری قمری سے لیکر سن 260/ ہجری قمری تک تھا اور آپ زیادہ تر جلاوطن یا قید خانہ میں رہے اور آپ کی امامت کا اکثر حصہ عباسی حکومت اور اس کے کارندوں کے زیر نظر گذرا ہے۔


امام حسن عسکری (ع) کے بعض حکمت آمیز کلمات


1. قال علیہ السلام: لا تمار فیذہب بھاؤک و لا تمازح فیجتری علیک


آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کرو کہ تمہاری رونق ختم ہوجائے اور مزاح نہ کرو کہ تمہارے خلاف بولنے کی جرات کی جائے۔


 


2.  من التواضع السلام علی کل من تمر بہ و الجلوس دون شرف المجلس


تواضع و انکساری یہ ہے کہ جس کے پاس سے بھی گذرو اسے سلام کرو اور جس بزم میں بھی جاؤ تو سب سے نچلی جگہ پر بیٹھو۔


 


3.  لیس من الادب اظھار الفرح عند المحزون


غمزدہ کے سامنے خوشی کا اظہار کرنا بے ادبی ہے۔