راوی :حجت الاسلام و المسلمین محی الدین فرقانی

صبح شام حرم جانا ایک تو آپ کے سن و سال سے موافق نہیں

امیر المومنین (ع) کی زیارت

ID: 50665 | Date: 2017/12/08

ایک واقعہ جو امیر المومنین (ع) کی زیارت سے متعلق امام (رح) کو پیش آیا اور مجھے بھی آج تک یاد ہے وہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ نجف کے کچھ علماء نے آپ (رح) سے وقت لیا۔ جب وہ آپ (رح) کی خدمت میں پہنچے تو انہوں نے کہا: آقا بہتر ہے کہ آپ حرم سے متعلق کوئی وقت مقرر فرمائیں یہ آپ کا صبح شام حرم جانا ایک تو آپ کے سن و سال سے موافق نہیں اور دوسرا یہ کہ یہاں پر موجود تمام مراجع عظام بھی ایک معمول کے مطابق جاتے ہیں گویا آپ بھی دیگر مراجع عظام کی طرح ہفتے میں ایک مرتبہ یا حداکثر دو مرتبہ حرم تشریف لے جایا کریں۔ تا کہ عرف اور رسم کا خیال رکھا جاسکے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی کبر سنی کا بھی۔ جب ان کی بات ختم ہوگئی تو میں نے دیکھا کہ امام کا چہرے کا رنگ تغیر کرچکا تھا، اسی عالم میں آپ (رح) نے فرمایا:


اللہ کی قسم! یہ ظلم ہے کہ کوئی شخص امیرالمومنین (ع) کے علوم معارف کے سمندر کے کنارے پر رہتے ہوئے پیاسا سوئے۔ آپ لوگ یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں۔


امام (رح) کی اس بات سے آسانی کے ساتھ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امام (رح) کا معصومین (ع) کی زیارت کرنا کوئی معمولی زیارت کرنا نہیں تھا۔