بسیج کی تشکیل کی سالگرہ کی مناسبت سے وزارت دفاع کا بیان

امام خمینی(رح) نے اپنی بے مثال ذہانت اور دور اندیشی سے عوامی افواج بنانے کا اعلان کیا تھا

ID: 50488 | Date: 2017/11/26

وزارت دفاع اور مسلح افواج کی حمایت کرنے والے ادارہ نے 5/ آذر (26 نومبر) کی سالگرہ مناتے ہوئے ایک بیان میں مستضعفین کی عوامی فوج کی تشکیل پر مبنی امام خمینی (رح) کے ایک تاریخی فرمان کی صادر ہونے کے دن بسیج کو انقلاب اسلامی کے طریقہ کار کا نتیجہ اور دشمنوں کی دھمکیوں کے مقابلہ میں ثابت قدمی اور ارادہ کا مظہر جانا هے۔


بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:


ایسے حالات میں جبکہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو کافی عرصہ نہیں هوا تھا امام خمینی(رح) نے اپنی بے مثال ذہانت اور دور اندیشی سے عوامی افواج بنانے کی غرض سے اسلامی نظام میں اپنی صادقانہ اور بلا تکلف خدمت کی آمادگی کا اعلان کیا تھا اور بسیج مستضعفین کا ادارہ بنایا تا کہ ملک اس بے نظیر توانائی سے مالامال ہو۔


بسیج کے شجرہ طیبہ کی بنیاد 5/ آذر 1358 ہجری شمسی کو انقلاب اسلامی کے عظیم الشان بانی کے توسط آپ کی دور اندیشی اور مستقبل پر نظر کے ساتھ اسلامی انقلاب کے سامنے ہونے والے حوادث اور واقعات کے پیش نظر، ایرانی قوم کی سرعت بخش تحریک زمانہ کے ساتھ ساتھ اسلامی وطن کی وسعت میں فتنوں اور سازشوں کے سلسلہ میں جو چار دہائی سے زیادہ پیش آئے تھے، بتایا کہ بسیج فوج کے وجود میں آنے میں اگر انقلاب کے عظیم معمار کی حکیمانہ تدبیر نہ ہوتی تو ممکن تھا کہ دشمنوں سے مقابلہ کا میدان کسی اور طرح کا ہوتا۔


دلاور بسیجی اپنے انقلابی اور 8/ سالہ دفاع مقدس کے قابل فخر کردار اور زبردستی کی چنگ کے بعد خطرناک سازشوں اور فتنوں کا بہادری اور آگہی کے ساتھ مقابلہ ہمیشہ انقلاب ضرورت کے میدانوں میں کامل بصیرت اور آمادگی کے ساتھ کردار ساز رکھا ہے۔


اور اپنی موقعیت کو نظام کے طریقہ کار فوج اور ملت ایران کی مضبوط سپر کے عنوان "دشوار ، نصف دشوار اور نرم" جنگوں میں دشمنوں کے مقابلہ میں تعریف کی اور ثابت کیا اور ہر بار میدان میں کامیاب بھی تھے۔


اسلامی انقلاب کے دشمنوں اور ان کے سربراہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے دم چھلوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ خدا کے فضل و کرم اور اسلامی انقلاب کے عظیم الشان رہبر کے حکیمانہ اور مدبرانہ طریقوں سے انقلاب اپنے سرچشمہ سے آگے بڑھ گیا اور اب ایک عوامی اور مقابلہ کے مرکز کے وجود میں آنے کے سلسلہ میں ایک بسیجی تفکر کا مشاہده کیا جا سکتا ہے، کہ اس نے سارے مغربی شیطانوں، تکفیریوں اور وہابیوں کے اسلام کے نابودی کے خیال کو مایوسی اور ناکامی میں بدل دیا۔


الحمدللہ اس بسیجی تفکر سے شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی عمر تمام ہوگئی اور یہ تکفیری دشمن شکست اور زوال سے دوچار ہوا۔


وزارت دفاع کے ماہرین بسیجیوں نے ثقافت، جوش و ولولہ اور خالص بسیجی تفکر کے سہارے تولید و ابتکار، ایجادات اور مفید اسلحوں کی منصوبہ بندی، ترقی یافتہ، موثر دفاعی اور مسلح افواج کی خدمت رسانی میں موثر اور قیمتی اقدامات کئے ہیں۔ اس طرح سے کہ زمینی، ہوائی، دریائی، الکٹرونیک، میزائیلی انواع و اقسام اسلحوں کی ایجادات، پابند بسیجی افواج کے ماہرین اور ان کے انجینیروں کے نتائج بتائے ہیں کہ ان کے خلوص، ان کی بلند ہمتی، مجاہدانہ مدیریت اور ولایتی جذبہ سے "ہم کہہ سکتے ہیں" کے نعرہ کو عملی جامہ پہنایا۔


الحمدلله آج ایران اسلامی میں امن و امام، سکون و اطمینان، دفاعی صنعت کے میدان میں انہی سربلند و سرافراز مجاہدوں کی خالصانہ مجاہدتوں کا نتیجہ ہے۔


مسلح افواج کی وزارت دفاع اور حمایت نے تشکیل بسیج کی سالگرہ کے موقع پر مجاہد، جنگجو اور مخلص بسیجیوں کی ہرفرد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور اس پاکیزہ عوامی ادارہ کے انقلابی شہداء کی تجلیل کی اور بتایا کہ انہوں نے انقلاب اور اپنے اسلامی وطن ایران کے مختلف دفاعی میدانوں میں تجدید عہد کے ضمن میں اس ایثار و قربانی کے نمونے بیسجیوں کی ہمہ جانبہ حمایت کا اعلان اور تاکید کرتے ہیں۔ جیسا کہ مقام معظم رہبری نے فرمایا ہے: "بسیج نظام کے حرکت کرنے کا متن ہے اور ہم سب کو بسیجی ہونا چاہیئے"؛کو نصب العین کا اصلی نتیجہ بتایا ہے۔