راوی: حجت الاسلام محتشمی

کیا وہ شاہانہ تو نہیں

پیرس میں یہ فیصله ہوا کہ ایک گھر کرائے پر لیا جائے

ID: 49107 | Date: 2017/09/07

پیرس میں یہ فیصله ہوا کہ ایک گھر کرائے پر لیا جائے، اس طرح سے ایک مومن بھائی نے اپنی جیب سے پیسے دے کر ایک گھر کرائے پر لیا اور امام (رح) کے لئے رہائش گاہ کا اہتمام ہوگیا۔ اس موقع پر امام (رح) نے پوچھا کہ:


جو گھر تم نے میرے لئے کرائے پر لیا ہے وہ کس نوعیت کا ہے کیا وہ شاہانہ تو نہیں ہے۔ ہم نے عرض کی نہیں آقا وہ ایک اچھا اور بہت خوبصورت گھر ہے۔ اس پر امام (رح) نے فرمایا: نہیں، میں ایسے گھر میں رہنا پسند نہیں کروں گا کہ جو ایسی خصوصیات کا حامل ہو۔ آخر کار ہم نے شہر سے باہر ایک ایسی جگہ پر کہ جہاں لوگوں کے لئے آمد و رفت میں مشکلات نہیں تھیں وہاں پر ایک گھر کرائے پر لیا۔