سپاہ کے کمانڈروں کی ملاقات میں، رہبر انقلاب:

دشمن کے خلاف بروقت اقدام، عبادت ہے

رہبر معظم انقلاب: آپ لوگوں کا بروقت اقدام، بہت ہی عمدہ تھا؛ اللہ تعالی آپ لوگوں سے قبول کرے۔

ID: 48730 | Date: 2017/08/16

شام کے "دیر الزور" میں واقع داعش کے مراکز پر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں سے حملے کے چند گھنٹے بعد، حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ کے اعلی عہدیداروں اور کمانڈروں کی دوستانہ دیدار میں، میزائل کے میدان میں سپاہ کی شاندار کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا:


آپ لوگوں کا بروقت اقدام، بہت ہی عمدہ تھا؛ اللہ تعالی آپ لوگوں سے قبول کرے۔



جماران کے مطابق، رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: جتنا ممکن ہو، میزائل کے حوالے سے کام کریں؛ دیکھیں کہ دشمن کس قدر میزائل کے مسئلے پر چوکنا ہے؛ پس جان لیں کہ آپ کے کام کی قدر و قمیت کتنی زیادہ ہے۔


آپ نے مزید فرمایا: ہم مختلف توانائیں رکھتے ہیں اور جب تک ہمارے بس میں ہو اور جہاں تک ممکن ہو، کام کریں؛ کبھی دشمن پر تھپڑ مارنا ضروری ہے۔


اس پر خلوص ملاقات میں، کمانڈروں نے " لیلۃ القدر " کی کامیاب ردعمل کی رپورٹ پیش کرنے کے ضمن میں گزارش دی کہ جیسا کہ رہبر معظم نے عام شہریوں کی جان کی حفاظت کا حکم دیا تھا، اس آپریشنز میں " سپاہ قدس " کی رپورٹ اور ہدایات پر صرف داعش دہشت گردوں کے ٹھہکانے نشانہ اور ہدف قرار پائے اور حسب اطلاع، عوام اور غیر مسلح افراد میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔


آخر میں آیت اللہ العظمی آغا سید علی خامنہ ای نے حاضرین مجلس کے حق دعائے خیر اور سلامتی و توفیقات کی آرزو کی۔