اسلامی انقلاب ایران کے وفادار رہنا

قاری عبد الرحمن کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نامور عالم دین

ID: 47748 | Date: 2017/06/02

قاری عبد الرحمن کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نامور عالم دین:


انقلاب اسلامی ایران کےخلاف، سعودی امریکی اتحاد؛ منحوس اتحاد ہے یقیناً جو امت مسلمہ میں تفریق کا باعث بنے، قرآن کے مطابق، اسلام کے دائرے سے خارج ہے۔


قیام پاکستان سے لےکر آج تک اللہ کے دین کی حاکمیت اور احیاء کیلئے پاکستان بلکہ دوسرے اسلامی ممالک میں کوئی بھی مولوی تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا، ان کی تاریخ یہی ہےکہ یہ طاغوت کے حامی رہے ہیں۔


امام خمینی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام کو کفر و نفاق پر غلبہ دلایا؛ ملوکیت اور استبداد کے قبضے سے انسانیت اور ایرانی قوم کو نجات دی؛ آپ کی مانند کرہ ارض پر اور تاریخی اوراق پر کوئی بھی ثانی مثال پیش نہیں کرسکتا؛ میرے نزدیک اور عالم اسلام کے اکثر شخصیات کے نزدیک، اللہ کے دین کی حاکمیت قائم کرنے والے واحد شخص امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی ہی تھے۔


مولانا مودودی نے سفارش کی کہ جو کام امام خمینی نے ایران میں انجام دیا ہے، اس کی ہم پاکستان میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنے بچوں اور دوستوں کو وصیت کیا کرتا تھا کہ اسلامی انقلاب ایران کے وفادار رہنا۔


امام خمینی علیہ الرحمہ کے بلند افکار اور انقلاب اسلامی کے اثرات، جوان نسل کے ذہنوں پر آج بھی قائم و دائم ہیں۔