خارجہ پالیسی کے دو بنیادی اصل

باہمی احترام، دوسروں کے امور میں عدم مداخلت

ID: 46935 | Date: 2017/04/03

تمام ممالک کے ساتھ ہمارے روابط باہمی احترام کی بنیاد پر ہوگا۔ اس رابطہ میں نہ کسی ظلم کے سامنے تسلیم ہوں گے اور نہ کسی پر ظلم کریں گے۔


تمام سیاسی، اقتصادی، اجتماعی اور ثقافتی معاہدوں کے سلسلہ میں ہم اپنی ملت کے مصالح کے تحت عمل کریں گے۔


صحیفہ امام؛ ج۲، ص۲۲۸


رپورٹر: حضرت آیت اللہ، مستقبل میں جرمن حکومت کے مقابل میں جو سیاست اپنائیں جائےگا اسے کیسے دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کی نظر میں ایران اور جرمن میں پائی جانے والی موجودہ سیاست، تبدیل ہوگی؟



امام خمینی: جرمن بھی دیگر تمام ممالک کی مانند ہے اور جرمن کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہماری ملت کے نقصان میں ہو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ ہم جرمن اور دیگر تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنا پر عمل کریں گے اور ان کو ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چنانچہ ہم بھی ان کے پر کوئی ظلم نہیں کریں گے۔


صحیفہ امام؛ ج۴، ص۲۳۱


رپورٹر: حضرت آیت اللہ، آپ ایران کو یورپ اور سوویت یونین کے دو بلاک میں کیسے دیکھتے ہیں؟


امام خمینی: ایران کی ملت، کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دےگی کہ وہ اس کے داخلی امور میں مداخلت کرے اور ہر حال میں اپنی خودمختاری، آزادی اور استقلال کی پاسداری کرےگی اور تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنا پر عمل کرےگی۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۱۲۲


ہم، آمریکا پر ظلم نہیں کرنا چاہتے اور نہ ان کے ظلم برداشت کریں گے۔ آمریکا نے جو بھی کیا وہ ہم پر ظلم تھا، ہم ان کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، لیکن تمام ملتوں کے ساتھ ہم دوستانہ روابط رکھتے ہیں اور حکومتیں بھی اگر ہمارے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں، ہم بھی باہمی احترام کو ضرور پاس رکھیں گے۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۲۵۷


رپورٹر: جمہوری اسلامی کے بارے میں ایک جنرل نگاہ سے بتائیں کہ جمہوری اسلامی کے روابط دو بڑے ممالک کے ساتھ کیسے ہیں؟


امام خمینی: جمہوری اسلامی کے معنی ہیں کہ ملک کا آئین اور قوانین اسلامی ہیں، لیکن فرم اسلامی جمہوری حکومت ہے جس کے معنی عوام کی رائے پر بھروسہ ہونا ہے اور تمام ممالک کے ساتھ ہمارے روابط باہمی احترام پر قائم ہوگا، چنانچہ نہ کسی پر ظلم کریں گے اور نہ کسی قسم کے ظلم کی اجازت دیں گے۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۲۴۰



رپورٹر: کیا موجودہ نیا ایران، ایک بےطرف حکومت ہوگی؟ فرانس کے ساتھ اس کے روابط کیسے ہوںگے؟ کیا آپ کی نظر میں اختلاف شدت پکڑنے کی صورت میں بیرونی مداخلت کا خوف نہیں؟


امام خمینی: مستقبل کی حکومت، تمام حکومتوں کے ساتھ بےطرفی ہوگی اور تمام حکومتوں کے ساتھ عادلانہ برتاؤ کرےگی۔ جب تک باہمی روابط حسنہ ہوگی، فرانس حکومت کے ساتھ درست پیش آئےگی اور انھی شرائط کی پابندی سے ہمیں ہر قسم کی مداخلت کا کوئی خوف نہ ہوگا اور غیر ذمہ دارانہ مداخلت کی صورت میں شدت سے مقابلہ اور روکیں گے۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۴۲۳