راوی: آیت اللہ محمد یزدی

قم کو خالی نہ کریں

کچھ طلبا جن کا دل نجف آنے کو کر رہا تھا لیکن آپ کے فرمان کے بعد ارادہ بدل دیا ہے

ID: 46912 | Date: 2017/03/26

آیت اللہ محمد یزدی نقل کرتے ہیں  ہم ایک دن نجف میں امام کی خدمت میں تھے اور ان سے عرض کی سناہے آپ نے کہا کہ قم کے طلاب قم میں ہی رہیں اور نجف کی طرف نہ آئیں لیکن کچھ طلبا آ چکے ہیں اور میں بھی اُنھی میں سے ایک ہوں جن کا دل نجف آنے کو کر رہا تھا لیکن آپ کے فرمان کے بعد ارادہ بدل دیا ہے لیکن اب دل چاہتا ہیکہ خود آپ کی زبان سے سنوں امام نے فرمایا:ہاں میں نے کہا ہیکہ آپ لوگ نجف نہ آئیں اور یہ وہ چیز ہے کہ جس کو دشمن چاہتا ہے قم کو خالی کرنا دشمن کی مراد پورا کرنا ہے۔


اور فرمایا قم کو خالی نہ کریں وہاں کیا مشکل پیدا ہو گئی کوئی بھی تو مشکل نہیں جب وہاں تھے تو حوزہ کے حالات ایسے تھے ہم مجبور ہوگے شہر سے باہر سالاریہ (جو اس وقت ایک دیہات تھا) وہاں زندگی گزار رہے تھے اور حالات کی وجہ سے ہفتوں ہفتوں تک شہر نہیں جا پاتے تھے اور طلبا وہاں نہیں رہ پاتے تھے جس کی وجہ سے آیہ اللہ حائری ہر روز صبح وہاں آکر درس دیا کرتے تھے اور ہم ہفتہ میں ایک بار شہر جا کر ضروریات کی چیزیں خریدتے تھے لیکن اُن شرائط میں بھی وہاں رہے اور اپنی تعلیم کو جاری رکھا آپ کے لئے کیا مشکل ہے کیوں اس طرح کی باتیں کرتے ہیں کہ درس نہیں پڑھ سکتے۔


لیکن اس وقت ہمیں امام کے جملات یاد نہیں ہیں جو انھوں نے اس وقت فرمائے تھے لیکن لب لباب یہ تھا جو لوگ درس پڑھنا چاہتے وہ کبھی بھی اس طرح بہانوں سے درس کو چھوڑتے درس کو پڑھنا چاہیے اور باقی امور کو بھی انجام دینا چاہیے اس طرح کی باتوں سے پریشان نہیں ہوناچاہیے پھر انھوں نے فرمایا اگر کسی استاد کے درس میں شرکت نہیں کرنا یا کوئی آپ کسی استاد سے مطمئن نہیں ہیں تو آپس میں جمع ہو کر مباحثہ کریں ۔


برداشتهایی از سیره امام خمینی(ره)، ج 5، ص 44