رہبر معظم انقلاب:

ولادت حضرت زہراء(س) اور عیــد نـو روز، سب کو مبارک

رہبر معظم انقلاب نے ولادت حضرت فاطمہ زہرا صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی آمد پر، ایرانی قوم اور ان تمام اقوام کو مبارکباد پیش کی کہ جو نوروز سے واقف ہیں اور عید نوروز مناتی ہیں۔

ID: 46882 | Date: 2017/03/21

رہبر معظم انقلاب نے ولادت حضرت فاطمہ زہرا صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی آمد پر، ایرانی قوم اور ان تمام اقوام کو مبارکباد پیش کی کہ جو نوروز سے واقف ہیں اور عید نوروز مناتی ہیں۔


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام نوروز میں ایرانی قوم اور دنیا کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا:


گزشتہ سال ایران اور ایرانی قوم کےلئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال تھا اور نیا سال کو استقامتی معیشت، قومی پیداوار اور روزگار کا سال کے عنوان سے اعلان کرتا ہوں۔


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی آمد پر، ایران کی عظیم قوم، ملک کے نوجوانوں، عوام کے سبھی طبقات، خاص طور پر شہیدوں اور ملک کے دفاع میں جانبازی اور جاں نثاری کرنے والے مجاہدین کے اہل خانہ اور اسی طرح ان تمام اقوام کو بھی مبارکباد پیش کی کہ جو نوروز سے واقف ہیں اور عید نوروز مناتی ہیں۔


اس نئے سال [ نو روز ] کی آمد پر دنیا کے تمام مسلمانوں، مستضعفین اور شریف ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں:  امام خمینی


رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ ہجری شمسی سال کو ایرانی قوم کےلئے خوشی و غم، تلخی اور شیرینی دونوں کا حامل قرار دیا اور فرمایا: گزشتہ ہجری شمسی سال ایران اور ایرانی قوم کےلئے عزت و سربلندی کا سال رہا ہے۔ دنیا میں ہر جگہ ہمارے دشمنوں نے ایرانی قوم کی طاقت و توانائی اور عظمت کا اعتراف کیا۔ امریکا کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جو بے احترامی کی، عوام نے بائیس بہمن (گیارہ فروری) یوم آزادی کے جلوسوں میں اپنی پر جوش و خروش شرکت سے، حمیت و غیرت کے ساتھ اس کا جواب دیا۔


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام نوروز میں فرمایا: رمضان المبارک، یوم القدس کے موقع پر، عوام کے عظیم الشان اجتماع نے اس ملک کے تشخص اور اہداف کو پوری دنیا پر واضح کر دیا۔


آپ نے اپنے پیغام نوروز میں فرمایا: علاقے کے پر تلاطم ماحول بلکہ بین الاقوامی بحرانی حالات میں، ملک میں پایا جانے والا امن و امان ایرانی قوم کےلئے ایک بہت بڑا اور عظیم امتیاز ہے۔ آج ہمارے اطراف میں مشرق، جنوب مشرق سے لے کر شمال مغرب تک، سبھی ممالک بد امنی سے دوچار ہیں، پورا علاقہ بدامنی کا شکار ہے، لیکن پورے سال ایران میں پائیدار امن و سلامتی رہی ہے۔


رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: پورے ملک میں ہزاروں نوجوانوں کی علمی، سائنسی، ثقافتی، کھیل کود سے متعلق اور پیداواری سرگرمیاں، ان کے نئے کام اور نئی ایجادات گزشتہ سال کے دوران ایران اور ایرانی قوم کی اہم کامیابیوں اور مثبت پہلووں میں شامل ہیں۔ آپ نے گزشتہ ہجری شمسی سال کے دوران جاری پرجوش اور مفید دینی سرگرمیوں آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے اقدامات،، اعتکاف، عبادات، عاشورائے حسینی کے اجتماعات اور اربعین حسینی کے عظیم الشان پیدل مارچ کو ملک اور قوم کےلئے باعث افتخار مومنانہ اقدامات میں شمار کیا۔