جہاد علی

یہ انقلاب خداوند کی طرف سے ہے جو امام خمینی(ره) کے ذریعے وجود میں آیا

اگر آج قدس کے متعلق کسی نے آواز بلند کی ہے تو وہ امام خمینی کی ذات ہے

ID: 45481 | Date: 2016/10/17

آپ اپنا تعارف کرایں؟


 میرا نام جہاد علی میں پاکستان کے شہر  اسلام آباد میں تجارت کرتا ہوں  اور اس سال موقع ملا اسلامی ایران انقلاب کا سفر کروں اور یہاں آکر دیکھا کے ایران ایک ترقی یافتہ ملک ہے ہم تو سوچ رہے تھے کے اتنی پابندیوں کے با وجود شاید ایران نے ترقی نہ کی ہو لیکن ایران نے بہت زیادہ ترقی کی ہے ہماری دعا ہے مزید ترقی اور دنیا میں اپنا نام اور پہچان بناے۔


 


آپ امام خمینی رضوان اللہ تعالی کو کب سے جانتے ہیں؟


ہم بچپن سے ہی امام خمینی رہ کے بارے میں سنتے آئے ہیں اور خاص کر شیعوں میں ہر گھر میں امام خمینی رہ کا نام لیا جاتا ہے اور امام خمینی رہ کو اپنا رہبر مانتے ہیں اس لئے ہمارے گھر میں بھی امام خمینی رہ کا ذکر رہا اور ان کے بارے میں اپنے گھر ہی سے سنتا آیا ہوں اور اس زمانے میں انسان ہر کسی کے بارے میں پڑھ سکتا ہے اور میں نے بھی امام خمینی رہ کے بارے مختلف کتابوں میں پڑھا اور پھر میرے اندر ایک جذبہ پیدا ہوا کہ جس ملک میں اس شخصیت نے انقلاب لایا اس کو ایک بار دیکھوں اور الحمد للہ آج میں ایران میں آیا ہوں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔


 


کیونکر ایرانی قوم نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ پر بھروسہ کیا اور کیوں کر امام خمینی انقلاب لانے میں کامیاب ہو گے؟


امام خمینی رہ ایک راہنما تھے اور حقیقی اور واقعی راہنما وہ ہوتا ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور امام خمینی رہ کے اندر یہ بات تھی وہ سب کو ساتھ لے کر اس تحریک میں نکلے اور راہنما وہ ہی ہوتا جو دوسروں کو اپنے ساتھ ملا سکے اور دوسروں کے سامنے اپنی بات اس طرح پیش کرے کے لوگ اس کی بات پر لبیک کہیں امام خمینی رہ کے اندر یہ ساری باتیں پائی جاتی تھیں اور انھوں نے بغیر کسی لالچ کے اس تحریک کو آگے بڑھایا انھوں اپنے مفاد اس میں نہیں رکھے بلکہ اپنا سب کچھ قربان کردیا یہی وجہ تھی کے لوگ ان کے ساتھ جڑتے گے اور دوسری بات جب آپ کوئی کام اللہ کے لئے کریں گے تو اللہ آپکو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے  یہ انقلاب  خداوند کی طرف سے ہے جو امام خمینی کے ذریعے وجود میں آیا۔


 


انقلاب اسلامی ایران اور باقی اسلامی ممالک میں فرق سمجھتے ہیں؟


پاکستان بھی اسلامی ملک سعودی بھی اسلامی ملک مصر بھی اسلامی ملک ہے اور دوسرے عرب ممالک جو خود کو اسلامی کہتے ہیں لیکن سب سے بنیادی فرق جو ان کے درمیان پایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اسلامی انقلاب ایران میں حقیقی اسلامی پر عمل کیا جاتا اور اس کے قوانین اسلام کو مدنظر رکھتے ہوے بناے گے ہیں لکین باقی ممالک میں خالی اسلام لکھا جاتا اور اسلام نام کی کوئی چیز دیکھائی نہیں دیتی صرف بے پردگی اور حرام خوری پائی جاتی ہے۔


 


امام خمینی نے  یوم القدس کی بنیاد رکھی اس کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟


آپ کے اس اعلان نے قدس کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کر دیا مثلا اہل سنت کہ یہ سوچ تھی کہ شیعہ قدس کو اہمیت نہیں دیتے ہیں امام خمینی کے اس اعلان نے یہ سوچ ختم کر دی آج ہر انسان مانتا ہے کہ اگر آج قدس کے متعلق کسی نے آواز بلند کی ہے تو وہ امام خمینی کی ذات ہے، آج دنیا کا ہر مسلمان اس دن کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور اس دن اسرائیل کے خلاف اپنی آواز دنیا کے سامنے اٹھاتا ہے۔