۱۷ شہریور میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں نجف سے امام خمینی کا پیغام:

کاش میں بھی خدا کی راہ میں شہید ہوتا

اے کاش معرکہ دفاع اور خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے "خمینی" بھی آپ کی طرح شہید ہوجاتا ۔۔۔

ID: 45102 | Date: 2016/09/10

اے کاش معرکہ دفاع اور خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے "خمینی" بھی آپ کی طرح  شہید ہوجاتا ۔۔۔


آستان رپورٹ کے مطابق، انقلاب کی توسیع کے نتیجے میں جمشيد آموزگار کے مستعفی ہونے کے بعد، جعفر شريف امامی کو نئی کابینہ کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی؛ تاہم امام خمینی نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے ملت ایران کے نام اپنے پیغام سے جہاں پہلوی حکومت کی سازش کو ناکام بنایا وہی انقلابی تحریک میں نئی روح پھونک دی، جس کے نتیجے میں 4 ستمبر 1978 عید الفطر کے دن وسیع پیمانے پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جو ساتھ اور آٹھ ستمبر کو بھی دہرایا گیا، وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے 9 ستمبر [۱۷ شہریور] کو تہران میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا گیا، سڑکوں پر موجود ٹینک اور مسلح افواج کی بےشمار تعداد کو دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑھ گئے۔


مسلح افواج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ہر طرح سے معصوم لوگوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بہت سے لوگ شہید ہوئے تاہم یہ سانحہ عوامی احتجاج کو شعلہ ور کرنے اور حکومت کو رسوا کرنے میں سنگ میل ثابت ہوا۔


آٹھ ستمبر کو رونما ہونے والے افسوسناک سانحے کی مناسبت سے 9 ستمبر 1978 کو امام خمینی نے نجف اشرف سے ملت ایران کے نام اپنے پیغام میں اس سانحے کی شدید سے مذمت کرتے ہوئے مزاحمت کو جاری رکھنے کے ساتھ، مسلح افواج کو عوام سے ملحق ہونے کی سفارش کی۔


آپ نے اپنے پیغام میں کہا:


" مجھے ابھی شہداء اور زخمیوں کی دقیق تعداد کے بارے میں صحیح علم نہیں تاہم مختلف ذرائع ابلاغ میں شاٹع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کرچکی ہے۔ ایران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، شہدا  کی تعداد ہزاروں سے  بھی زیادہ ہے ۔۔۔۔



ایران کا چہرہ آج خون سے رنگین ہے، تمام جگہوں پر جد وجہد اور دلاوری کی فضاء چھائی ہوئی ہے، جی ہاں! امیر المومنین على علیہ السلام اور شہیدوں کے سردار امام حسین علیہ السلام کا راستہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ اے کاش معرکہ دفاع اور خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے "خمینی" بھی آپ کی طرح  شہید ہوجاتا ۔۔۔۔۔


ملت ایران! آپ کو اس بات پر یقین رکھنا چاہئے کہ آپ کی استقامت کے نتیجے میں بہر صورت کامیابی آپ کے  قدم چومےگی ۔۔۔


 


ماخذ: http://www.astaan.ir/