فرانس اور دوسرے ممالک میں کوئی فرق نہیں

ذاتی طورپر فرانس کا شکریہ ادا کرتا ہوں

ID: 44700 | Date: 2016/07/21

سوال:  آپ فرانس کی سرمایہ کاری اور فرانس کے ساتھ کئے جانے والے سمجھوتوں  کے سلسلے میں  کیا پالیسی اختیار کریں گے؟


امام خمینی:  ان امور کا تعلق مستقبل کی حکومت کے ساتھ ہے۔ البتہ جو سمجھوتے ملت کے مفاد میں  ہیں  وہ قابل احترام اور جو ملت کیلئے نقصان دہ ہیں  ان کو منسوخ کردیا جائے گا۔ آپ یہ خیال نہ کریں  کہ چونکہ میں  فرانس میں  ہوں  اس لیے میں  کوئی ایسا قدم اٹھاؤں گا جو فرانس کے فائدے میں  اور ہماری اپنی ملت کے نقصان میں  ہو۔ فرانس بھی دوسری ممالک کی طرح ہی ہے۔ میں  اپنی جدوجہد جہاں  بھی ہوسکا جاری رکھوں گا۔ فرانس اور دوسرے ممالک میں  کوئی فرق نہیں  ہے۔ البتہ فی الحال میں  ذاتی طورپر فرانس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔


صحیفہ امام، ج ۵، ص ۵۳۹