بختیار کو سزائے موت

میں نے شفقت اور رحم کا مظاہرہ کیا ہے

ID: 44064 | Date: 2016/05/30

سوال:  امام خمینی! پھر تو بختیار کو بھی سزائے موت ملنی چاہیے۔ کیا میں  یہ پوچھ سکتی ہوں  کہ کیا کبھی آپ نے کسی کو معاف بھی کیا ہے؟ کیا آپ نے رحم بھی کیا ہے؟ کیا کبھی آپ روئے بھی ہیں ؟


امام خمینی:  کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ میں  انسان نہیں  ہوں ۔ ہاں ! میں  روتا بھی ہوں ، ہنستا بھی ہوں ، دکھ اٹھاتا ہوں ۔ جہاں  تک اس کا تعلق ہے کہ میں  نے کسی کو معاف کیا ہے یا نہیں ؟ تو اس کے بارے میں  مجھے یہ کہنا ہے کہ جن لوگوں  نے ماضی میں  جرم کئے ہیں ، ان میں  سے اکثر کو میں  نے معاف کردیا ہے۔ میں  نے پولیس، تھانوں  اور دوسرے بہت سے لوگوں  کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے بشرطیکہ انہوں  نے تشدد نہ کیا ہو اور سنگین جرائم کا ارتکاب نہ کیا ہو۔ اب بھی میں  نے شورش پھیلانے والے کردوں  کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور میں  سمجھتا ہوں  کہ اس اقدام کے ساتھ میں  نے شفقت اور رحم کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن جن کا میں  نے اوپر ذکر کیا ہے ان کیلئے معافی اور عفو ودرگزر کی کوئی گنجائش نہیں  ہے۔


طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۶۰