امام خمینی[رح] کی نگاہ میں:

سیاست اور حکومت میں عوام کے کردار

امام خمینی کی نگاہ میں سیاست اور حکومت کے دائرہ میں عوام کلیدی کردار کی حامل ہے۔

ID: 44056 | Date: 2016/05/23

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی سیرت اور افکار میں عوام کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اسی لئے امام خمینی کی نگاہ میں سیاست اور حکومت کے دائرہ میں عوام کلیدی کردار کی حامل ہے۔


حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ، انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کا قیام نیز اس کا جاری و ساری رکہنے کے متعلق، عوام کی جد و جہد اور الطاف خفیہ الہی کا نتیجہ سمجھتے تھے۔ اسی لئے عوام کو نعمت انقلاب کے سرپرست کے عنوان سے یاد کرتے تھے اور عوام کی بے لوث خدمت کے حوالے سے ہمیشہ حکام کو سفارش کیا کرتے تھے۔


امام خمینی اپنی زندگی کے آخری مرحلے تک اپنے آپ کو  عوام کے خدمت گزار سمجھتے تھے۔ اسی ضمن میں آپ کا وصیت نامہ، عوام کے حق میں ممکنہ طور پر ہونے والی کوتاہیوں کے پیش نظر خدا اور قوم سے معافی مانگنے نیز لوگوں کے حق میں دعائے خیر پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ 


امام خمینی علیہ الرحمہ کے مد نظر اسلامی حکومت میں لوگوں کی حمایت خاص کر محروم طبقے کی ہمنوائی حکمرانوں کےلئے الہی وظیفے کی حیثیت رکھتی تھی اور تمام میدانوں میں عوامی کردار کو سامنے رکھتے ہوئے امام خمینی کا لوگوں کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھنا، اسلامی تعلیمات میں لوگوں کو دیئے جانے والے مقام کی عکاسی کرتا ہے۔


حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے عوام کی حمایت میں فرمایا:


تمام میدانوں میں ہم عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے قدم اٹھائیں گے اور عوام کی مصلحتوں اور ان کے جائز اور اسلامی مطالبات کے مطابق عمل کریں گے۔


صحیفه امام؛ ج4، ص356


نیز فرمایا:


ہماری سیاسی پالیسی کا محور استقلال، آزادی اور عوامی مفادات کا تحفظ ہے اور ہم ہرگز اس پالیسی کو کسی شئے پر قربان نہیں کریں گے۔


صحیفه امام؛ ج4، ص364


 


http://www.imam-khomeini.ir/fa