راوی: حسین مرتاضی قمی

امام (رح) کی اپنے گھر اور گھرانے پر شاندار توجہ

امام نے فرمایا: اب کھانہ لگائیں کہ اس کھانے میں مزہ ہے۔

ID: 43521 | Date: 2016/03/14

سپاہ کا رکن اور جماران میں امام کے محافظ جناب قمی نے امام(رح) کا اپنے گھرانے کے ساتھ برتاو کو مورد توجہ قرار دیتے ہوئے کہا: ایک دن امام کی اہلیہ کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر جا چکی لیکن معمول سے کچھ دیر سے گھر واپس آئی، لیکن اس فاصلہ میں دوپہر ہوچکا تھا اور اہلیہ اب تک گھر نہیں پہنچی تھی، امام نے کئی مرتبہ خاتون کا پوچھا اور ہر بار یہ جواب سُنا کہ ابھی تک گھر واپس نہیں آئیں ہیں، لیکن کھانہ تیار ہے اگر آپ کہتے ہیں تو آپ کےلئے کھانہ لائیں۔


امام نے فرمایا: نہیں صبر کرتا ہوں اور جب اہلیہ واپس پہنچنے کی خبر امام کو دی گئی، امام نے فرمایا: اب کھانہ لگائیں کہ اس کھانے میں مزہ ہے۔  


یہ موضوع امام(رح) کی اپنے گھر اور گھرانے پر شاندار توجہ کو بیان کرتا ہے۔


امام کا اپنے بچوں کے ساتھ بڑا گہرا اور دوستانہ رشتہ تھا۔ اپنے کردار میں کسی قسم کا کوئی شائبہ نظر نہیں آتا تھا اور خندہ پیشانی اور بہت محبت سے برتاو کرتے تھے اور آپ کے جذبات اور نفسیات ملائم و لطیف تھے۔


 


ماخذ: فردا ویب سائٹ