آیت اللہ حسینی نے خبر دی:

عراق میں امام خمینی[رح] کے نام سے سات حوزہ علمیہ فعال

حسینی: حوزہ ہائے علمیہ معصومہ قم اور نجف اشرف کے مابین زیادہ سے زیادہ رابطہ برقرار کیا جائے۔

ID: 43384 | Date: 2016/03/02

جمہوری عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے معصومہ قم اور نجف اشرف کے دو مقدس حوزہ علمیہ کے مابین مختلف سطح پر علمی اور تحقیقی تعاون کے حوالے سے سمجھوتے پر دستخط کی خبر سنائی۔


تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید مجتبی حسینی، عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے نجف اشرف میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب کے اجتماع میں کہا: حوزہ ہائے علمیہ معصومہ قم اور نجف اشرف کے درمیان ایک سمجھوتہ منعقد ہوا تاکہ جہان تشیع اور عالم اسلام کے اس دو عظیم مرکز کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطہ برقرار کیا جائے۔


آیت اللہ نے اس توافق کے علمی اور تحقیقی پہلووں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: جس زمانہ میں اس سرزمین پر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا نام مبارک لینا جرم شمار کیا جاتا تھا، آج عراقی عوام فخر کے ساتھ، بانی کبیر انقلاب اسلامی ایران کا نام اور یاد دل وجان سے پکارتے ہیں اور آپ رحمت اللہ علیہ کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے رکھا ہے۔


عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے مزید کہا: حال حاضر میں اسلامی جمہوری عراق میں سات دینی مدرسہ، حضرت امام خمینی[رح] کے اسم مبارک سے مزین ہیں جہاں اس اسلامی اور شیعی ملک کے مختلف مناطق میں دینی طالب علم، خلوص کے ساتھ تعلیم وتربیت میں سرگرم عمل ہیں۔


 


ماخذ: نیوز ہاب،


http://www.tasnimnews.com/fa