یادگار امام(رح)، سید حسن خمینی:

گزری ہوئی نسل سے سبق لیں،صحیح راستہ انتخاب کریں

اگر ہم اللہ تعالٰی کی مدد کریں، اللہ تعالٰی بھی ضرور ہماری نصرت کرےگا

ID: 43100 | Date: 2016/02/02

انتخاب کے مطابق: آیت اللہ سید حسن خمینی نے جوانوں کے ایک گروہ سے حرم مطہر امام خمینی(رح) میں ملاقات کے دوران اظہار رائے کی: اگر نئی نسلیں یہ فیصلہ کرےکہ ہم بھی گزری ہوئی نسلوں کی غلطیاں کو دوبارہ دھرائیں گے، نسلوں کے درمیاں بہت بڑا خلیج پیدا ہوگا، جبکہ ہمیں چاہیئے کہ گزرے ہوئے لوگوں کی غلطیوں سے عبرت اور سبق لیں اور اپنے لئے بہترین اور صحیح راہ کو انتخاب کریں۔


آپ نے سابق سوویت یونین کے کمیونزم کے تجربہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتے کہ  صرف ایک پارٹی پوری قوم کی جگہ سوچ سکتی ہے اور عوام کو چاہیئے صرف ان کے افکار و نظریات کو چلائے اور اس پر عمل کرے، تاکید کی: اگر کوئی گروہ یا طایفہ، اچھی نیت کے ساتھ یہ تصور کرے کہ وہ اکیلا تمام مشکلات کو حل کرسکتا ہے، صحیح نہیں ہے۔


سید حسن خمینی نے مزید فرمایا: پوری قوم اور پارٹیوں کے سامنے معاشرے کی تقدیر اور پیشرفت میں حصہ لینے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ ہرگز نہیں ہے۔


سید نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ معاشرے میں بڑی اُمید پائی جاتی ہے، یاد دہانی کی: اگر ہم اللہ تعالٰی کی مدد کریں، اللہ تعالٰی بھی ضرور ہماری نصرت کرےگا اور باور و یقین کریں کہ یہ وعدہ جھوٹا نہیں ہے۔ اس بناپر اپنی سرگرمیوں اور اقدامات میں جلد بازی سے بالکل کام نہیں لینا چاہیئے، بلکہ شرائط اور حالات کو برداشت کرتے ہوئے، اللہ تعالٰی سے قطع اُمید نہ کریں تاکہ اللہ سبحانہ تعالٰی اپنی برکات ہم پر نازل کرے۔


ملاقات کی ابتدا میں، جوانوں میں سے چند ایک نے ملک کے موجودہ حالات و شرایط کے بارے میں اپنے نظریات اور خیلات بیان کیئے۔


 


ماخذ: انتخاب ویب سائٹ