راوی: حجت الاسلام امام جمارانی:

امام(رح)، چلتے وقت اپنے بڑے بھائی سے سبقت نہیں لیتے تھے

امام نے بھائی سے درخواست کی کہ: آپ ہم سے پہلے طیارے سے اتر چلے، بعد میں ہم نکلیں گے۔

ID: 42779 | Date: 2016/01/10

22 بهمن سنہ 1357 ھ،ش (11 فروری 1979ء) میں جب پرواز انقلاب، امام خمینی کا حامل ایئر فرانس طیارے، تہران مہرآباد ایئرپورٹ پر اترا، امام کا بڑا بھائی آیت اللہ پسندیدہ، آپ کے استقبال کی غرض سے ہوائی جہاز میں داخل ہوئے۔


امام خمینی(رح) اپنے ذاتی روحیات کے مطابق، فرمایا کہ پہلے آغا پسندیدہ آگے آگے چلتے ہوئے طیارے سے نکلے۔ اس لئے کہ امام کبھی بھی چلتے وقت اپنے بڑے بھائی سے سبقت نہیں لیتے تھے۔


دوسری طرف سے سیاسی حساسیت اور توجہ کے بناپــر، آیت اللہ پسندیدہ بھی امام سے آگے اور پہلے طیارے سے خارج نہیں ہوسکتے تھے۔


لہذا امام نے بھائی سے درخواست کی کہ: آپ ہم سے پہلے طیارے سے اتر چلے، بعد میں ہم نکلیں گے۔


 


ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ