راوی: سید حمید روحانی

نہیں چاہتا کہ آپ کی شخصیت پر حرف آئے

ایک دن رات میں حضرت علی (ع) کے حرم مبارک کی طرف جاتے ہوئے...

ID: 42734 | Date: 2016/01/05

ایک دن رات میں  حضرت علی (ع) کے حرم مبارک کی طرف جاتے ہوئے راستے میں  امام  ؒ سے گلی میں  ملاقات ہوگئی، چونکہ ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ رہیں  اس لیے امام  ؒ کے پیچھے پیچھے چلنا شروع کردیا۔ جب امام  ؒ کو ہمارے چلنے کا علم ہوا تو رک گئے اور فرمایا: ’’آپ لوگوں  کو کوئی سوال کرنا ہے؟‘‘ ہم نے کہا: نہیں ! صرف آپ کے ہمراہ چلنا چاہتے ہیں  اور یہ ہمارے لیے اعزاز ہے۔ امام  ؒ نے فرمایا: { شکر اﷲُ سعیکم } بہت شکریہ آپ کا۔ آپ خود معزز ہیں، طالب علم ہیں ، محترم ہیں ۔ میں  نہیں  چاہتا ہوں  کہ آپ کی شخصیت میرے پیچھے چلنے کی وجہ سے کم نہ ہوجائے۔