آیت اللہ محمد یزدی:

عوام نے امام راحل(رح) کو یکصدا اپنے قائد منتخب کیا

امام خمینی(رح) بھی تحریک کی کامیابی سے پہلے، حوزہ علمیہ نجف اشرف میں ولایت فقیہ کے بارے میں تدریس اور وضاحت فرمائی۔

ID: 42595 | Date: 2015/12/25

جماران کے مطابق، آیت اللہ محمد یزدی نے قیادتی ماہرین کونسل کے نویں مشترکہ کمیشن بورڈ کے اجلاس میں کہا: صدر اسلام سے اب تک ایسے ناگوار اور ناپسند حرکات اور تشدد و نفرت آمیز کاروائیاں انجام دیئے گئے ہیں جو اسلام عزیز کا نورانی چہرہ کو نازیبا دیکھانے کے علاوہ کچھ اور مقصد نہیں ہے۔


قیادتی ماہرین کونسل کے صدر نے اظہار کیا: دشمنوں کی پالیسی یہ ہے کہ اسلام ناب کو بالکل غلط انداز میں تعارف کرایا جائے، دنیا والوں کے سامنے اسلام سے پر تشدد چہرہ، خون ریز اور غارت گر سوچ کا حامل دین کے طورپر تعارف کرانے کے درپے ہے تاکہ اسلام ہراسی اور نفرت، تمام اقوام وملل کے اندر پھیل جائے!!


آیت اللہ یزدی نے ایران اسلامی میں درپیش دو اہم الیکشن، قیادتی ماہرین کونسل اور مجلس شورائے اسلامی کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو شرائط قیادتی ماہرین کونسل کے حوالے سے قانون اساسی میں بیان کیا گیا ہے وہ جمہوریت اور اسلامیت، دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھا ہے اور یہ عوام کا وظیفہ ہے کہ احسن اور اصلح افراد کو منتخب کریں۔


آیت اللہ نے مزید کہا: انقلاب کے ابتدائی ایام میں، عوام نے امام راحل(رح) کو یکــصدا، اپنے قیام کیلئے قائد وراہنما منتخب کیا اور امام خمینی(رح) بھی تحریک کی کامیابی سے پہلے، حوزہ علمیہ نجف اشرف میں ولایت فقیہ کے بارے میں تدریس اور وضاحت فرمائی نیـز، انقلاب کی فتح کے بعد اسی نظریہ پر تاکید اور ملکی آئین میں اہم شق، قرار دیا گیا۔ اور اب، اللہ کے فضل وکرم سے آپ(رح) کے بعد ماہرین کونسل نے آیت اللہ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت سونپی ہیں جو اب تک لاجواب انداز میں ہوشیاری کے ساتھ امت کی راہنمائی فرما رہے ہیں۔


جناب یزدی نے اپنے کلام کے آخر میں نائیجیریا میں حالیہ ناگوار حادثے اور نائیجیری بے گناہ شیعوں کے قتل عام کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے کہا: اس مسئلہ میں کوئی بات اور بہانہ قابل قبول نہیں بلکہ ایک حقیقت یاب گروہ کی تشکیل کی ضرورت ہے تاکہ عالم اسلام اس جرائم سے بخوبی آگاہ ہوں اور خون آلود ہاتھوں اپنے کردار کی سزا دیکھیں۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ