سینگال کے والفجر ریڈیو ٹی وی چینل کے صدر :

ایران، امام (رح) کے نصب العین سے ہی علاقے کے حالات میں اثر گزار ہے

امام خمینی (رح) کی اسی سفارش کی بناپر چینل کی موجودہ جگہ،آج سے 32سال پہلے ایسے علاقہ میں جو نسبی طورپر فقیر نشین اور گنجان آبادی کے بیچ میں واقع تھی،انتخاب کیا

ID: 41036 | Date: 2015/09/10

جماران سایٹ کے مطابق: جناب امین نیاس، تہران میں ریڈیو اور اسلامی ٹی وی چینلز کے اتحادیہ کے اجلاس میں مدعو مہمانوں میں سے ایک ہیں، آپ نے " والفجر" ریڈیو اور ٹی وی چینل کی تاسیس کے مراحل، تدریجی ارتقا اور ریڈیو ٹی وی کے 32 سال کاوشوں اور سرگرمیوں کے بار ے میں رپوٹ پیش کرنے کے ضمن میں، اس ملاقات کی طرف اشارہ کیا جو انھوں نے تہران میں امام خمینی (رح) سے کی تھی جس کی برکت سے مذکورہ چینل مجاہدین اسلام ایران کے عملیات " والفجر" کے ہم زمان تاسیس ہوئی ۔


سینگال کے بڑ ے ٹی وی چینل کے صدر نے مزیدکہا: امام خمینی (رح) عوامی سرگرمیاں اور عام ضرورتمند اورمحتاج طبقے سے زیادہ قریب رہنے پر بہت تاکید کرتے تھے، چنانچہ ہم نے بھی امام خمینی (رح) کی اسی سفارش کومدنظررکھتے ہوئے چینل کی موجودہ جگہ،آج سے 32سال پہلے ایسے علاقہ میں جو نسبی طورپر فقیر نشین اور گنجان آبادی کے بیچ میں واقع تھی، انتخاب کیا اور انہی لوگوں کے ساتھ رہنے کی بدولت چینل محفوظ رہنے اور پہلے سے زیادہ ارتقا اور پیشرفت پانے کا باعث ہوا ہے ۔  


انھوں نے اظہارفرمایا: انقلاب اسلامی کے نصب العین، حضرت امام خمینی(رح) کی راہ اور اصول پر ثابت قدمی والفجر چینل کے بنیادی اصول میں سے تھا اور آج تک حکومتوں اور مخلتف ممالک کے سیاسی دباؤ کے باوجود ہم ان اصول سے پیچھے نہیں ہٹیں ہیں ۔ لہٰذا اپنے استقلال کے تحفظ کی بدولت علاقہ کی فضا،حالات اور اسلام کے بلند و اعلی اہداف کے لیے مثبت، مفید اور تاثیر گزار تھے ۔


نیاس،سعودیوں کی نئی محاذآرائی اورجدید تحرکات اورحکمت عملی کے پیش نظر ایران سے ذرائع ابلاغ کے میدان میں اپنے اہداف کے تحقق کے لئے مزید تعاون اور حمایت کی درخواست کی ۔