آستان قدس رضوی کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق:

شہید الحوثی کا لگایا ہوا درخت امام خمینیؒ کی تعلیمات کی روشنی میں

صیہونی منفور حکومت اور سعودی عرب، یمن کی اسلامی بیداری اور انقلاب یمن کی کامیابی و کامرانی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں جو کہ خالص محمدیؐ اسلام کے مخدوش ہونے کا باعث ہیں۔

ID: 40974 | Date: 2015/09/04

آستان قدس رضوی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر رضوی کے ادارۂ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے منعقد ہونے والی سلسلہ وار تخصصی نشستوں میں علوم اسلامی کے محقق جناب عصام یحیی عماد اور وہابیت کے ایک سابقہ عالم نے یمن میں پیش آنے والے حالات اور اس ملک کے ساتھ سعودی حکومت کے ناشائستہ سلوک کے بارے میں بیان کیا: صیہونی منفور حکومت اور سعودی عرب، یمن کی اسلامی بیداری اور انقلاب یمن کی کامیابی و کامرانی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں جو کہ خالص محمدیؐ اسلام کے مخدوش ہونے کا باعث ہیں۔
انہوں نے انقلاب یمن کو تیونس اور مصر میں اسلامی بیداری کے ماحول سے متأثر بتلاتے ہوئے اظہار کیا: انقلاب یمن، سعودی عرب کی شروع کی ہوئی جنگ سے 5 ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک برقرار وپائیدار ہے اور انصار اللہ کی تحریک کی رہبری میں ایک نئے انقلاب کا روپ اختیار کرنے کو ہے۔
جناب عما د نے مزید کہا: حالِ حاضر میں یمن آرمی اور انصار اللہ والوں کے درمیان اتحاد ہوا ہے اور یمن آرمی کا نعرہ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ہے۔
اس یمن نو مسلم نے بیان کیا: سعودی عرب نے انصار اللہ کے مقابلے میں آکر یمن میں اس کی آرمی کو کمزور کرنے کا اقدام کیا ہے کیونکہ صیہونی، یمن آرمی سے خوف زدہ ہیں اور اسے اپنے لیے خطرناک سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: انصار اللہ تحریک کو پہچاننے کے لیے اس تحریک کے بانی شہید حسین الخوثی کے بارے میں تحقیق کرنا ضروری ہے۔ یمن کے شیعوں میں بیداری کی تحریک اس بزرگوار نے شروع کی۔ الحوثی نے حضرت امام صادق علیہ السلام کی روش پر چلتے ہوئے طلباء کا ایک گروہ اکٹھا کیا اور ان کی پرورش و تربیت شروع کر دی اس اقدام سے نہ فقط مملکت یہ تحریک محفوظ رہی بلکہ اس کی بہت تقویّت بھی ہوئی۔
انصار اللہ کے مخالفین نے اعلان کردیا کہ انصار اللہ قابض ہونا چاہتی ہے اور انہیں اسی مقصد کے لیے یمن بھیجا گیا لہٰذا ان کے ساتھ جنگ مشروع اور جائز ہے۔ وہابیت نے ایک اور پروپیگنڈا بھی شروع کردیا کہ یمن کے لوگوں کا واحد مذہب اہل سنّت ہے جبکہ حوثیوں کا مذہب یمن کے لوگوں سے جدا ہے چند دہائیاں پہلے یمن کے اکثر لوگوں کا مذہب’’مذہب زیدیہ‘‘ تھا۔ شہید الحوثی کا لگایا ہوا درخت امام خمینیؒ کی تعلیمات کی روشنی میں پھل پھول رہا ہے۔ حوثیوں کا نعرہ’’امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد‘‘ انہیں تعلیمات سے استفادہ کا نتیجہ ہے۔