یادگارامام سید حسن خمینی:

اللہ تعالٰٰی ہر کسی سے زیادہ کام کرنے والوں کی نیک نیت سے واقف ہے

جن کے حق میں معاشر ے میں محبت،کرم ،فضل، بھلائی ،خوبی اور احسان کیاجاتاہے جبکہ وہ شکر گزار نہیں ہوتے؛ یہی لوگ باعث بنتے ہیں تاکہ پھر (معاشر ے میں)کوئی کسی کے حق میں خوبی و نیکی اوربھلائی نہ کر ے"۔

ID: 40837 | Date: 2015/08/24

جماران کے خبرنگارکی اطلاع کے مطابق : حرم مقد س میں صدر اور کابینہ کے ارکان کی امام (رح) کے نصب العین سے تجدید میثاق کے مراسم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے اظہار فرمایا: امام صادق فرماتے ہیں " جو بھی شخص معاشر ے پر نعمت اور کرامت کے درواز ے کو بند کرتاہے اللہ تعالٰٰی اس پر لعنت کرتاہے ۔" امام سے سوال ہوتاہے کہ " یہ کون لوگ ہیں ؟ " امام نے فرماتے ہیں : " جن کے حق میں معاشر ے میں محبت،کرم ،فضل، بھلائی ،خوبی اور احسان کیاجاتاہے جبکہ وہ شکر گزار نہیں ہوتے؛ یہی لوگ باعث بنتے ہیں تاکہ پھر (معاشر ے میں) کوئی کسی کے حق میں خوبی و نیکی اوربھلائی نہ کر ے"۔ 


یادگارامام سید حسن خمینی نے مزید فرمایا: بجاہے کہ ہم سب اللہ تعالٰی کا شکر اورخاص کراس عظیم کام کی جسے جناب ظریف اور ان کے دوستوں نے انجام دیا اوراس بہت بڑ ے قدم کی انھوں  نے جوھری حقوق اور اسلامی معاشر ے میں عوام کی کوشش کی تثبیت اورمضبوطی کے لئے اٹھایا ہے قدر دانی کریں ۔


انھوں نے خطاب کے اختتام میں کابینہ کے ارکان کو یاددہانی فرمائی : آپ کسی کی قدردانی اور شکریہ کے انتظارمیں نہ رہیں،کیوں کہ اللہ تعالی ہر کسی سے زیادہ کام کرنے والوں کی نیک نیت سے واقف ہے ۔ لیکن میدان سے باہر کھڑ ے افراد کے عنوان سے ہماری ذمہ داری شکریہ اداکرناہے اور آپ جو میدان میں ہیں آپ کی ذمہ داری کوشش،جدوجہد،خدمت،ہمت،اور مضبوط،راسخ عزم وارادہ کے ساتھ اپنے کاندوں پر اُٹھاناہے  ۔