راوی: مرحوم سید احمد آقا(ره)

رمضان المبارک میں ،امام خمینی (رح) کے معنوی اور عبادی حالات

امام ہاتھوں کو آسماں کی طرف بلند کرکے رو رہے تھے ۔

ID: 40454 | Date: 2015/07/23

رمضان المبارک کی کسی رات،میں امام(رح) کے گھر کی چھت پرسو رہا تھا۔ امام کا گھر 45 گز کا ایک چھوٹاسامکان تھا۔ میں اچانک نیدسے اُٹھا اوردیکھاکہ کہیں سے آواز آرہی ہے۔ میں نےغورکیا،معلوم ہوا کہ آقا کی آواز ہے جو رات کی تاریکی میں نماز پڑھ رہے تھے۔ امام ہاتھوں کو آسماں کی طرف بلند کرکے رو رہے تھے ۔ رمضان المبارک میں ان کاعبادی پروگرام یہ تھا کہ رات سے صبح تک نماز اور دعا پڑھتے تھے اور صبح کی نماز کے بعد،کچھ دیرآرام کرتے تھے،صبح سویر ے بھی اپنے کام کاج کے لئے تیار ہوتے تھے ۔(برداشت هائی از سیره امام خمینی(س)/ج3/ص121)