حجۃالاسلام علی اکبرناطق نوری :

رمضان المبارک کی ایکیسویں رات کے مراسم امام (رح) کے حرم میں منعقد

لیکن ہماری قوم پوری استحکام کے ساتھ کھڑی ہے جو وحدت، ہمدلی،ہم زبانی اور مقام ولایت و رہبری کی حمایت و پش پناہی کے مرھون منت ہے ۔

ID: 40247 | Date: 2015/07/09

جماران سائٹ کے مطابق :


شب ِقدر، عدالت کے نمونہ کامل امیرالمومنین(ع) کی شہادت کے مراسم امام خمینی (رح) کے حرم میں حجۃ الاسلام سیدحسن خمینی ،امام راحل کے بیتِ شریف کے اعضاء، نظام کے اعلی عہداروں، علماء اور روحانیوں،سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد جو حرم کےصحن اور اردگرد جمع میں تھی کی موجودگی میں منعقد ہوا ۔


حجۃالاسلام علی اکبرناطق نوری نے اپنی تقریر میں کہا :


کوئی بھی قوم،اُمت اور انسان بلا وجہ عزیز یا ذلیل نہیں ہوتا اور جو کچھ قرآن کریم اور معصومین(ع) کے گفتار سے استفادہ ہوتاہے عزت اور ذلت کا اصلی عامل خود انسان اور اقوام ہیں اورکوئی بھی قوم بلا وجہ عروج اور زوال و سقوط سےدوچار نہیں ہوتی اورکوئی بھی فرد بغیر دلیل عزیز یاذلیل نہیں ہوتا: " ان اللہ لایغیر مایقوم حتی یغیروامابانفسہم" ۔


جناب ناطق نوری نے مزید فرمایا:


امام خمینی (رح) ایک عبا،عمامہ،قبا،نعلین اور خالی ہاتھ سرتاپا اسلحہ وطاقت سے لیس اور خارجی اوراجنبیوں کی حمایت یافتہ حکومت کے سامنے ڈٹ گئے اور ایران کےمرد اور عورت،شیرکی مانند یدِواحد بن گئے اور امام کی حمایت کیا؛ ''یداللہ مع الجماعۃ" اوراللہ تعالیٰ کی مدد،خاص فصل،لطف اور عنایت ان کے شامل حال ہوگی ۔


انھوں نے مزید فرمایا:


 آج ہم پوری دنیا میں عزیز ہیں اور آج دنیا میں ایران وہ واحد ملک ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑا ہے جبکہ علاقہ میں،جنایتکار صہونیست مظلوم فلسطینی عوام کو قتل عام کرتاہے،عربستان کے خبیث مسلح قوتیں یمن کی مظلوم عوام کو قتل کرتیں ہیں اور داعش دیگر قوموں کوقتل عام کرتاہے؛لیکن ہماری قوم پوری استحکام کے ساتھ کھڑی ہے جو وحدت، ہمدلی،ہم زبانی اور مقام ولایت و رہبری کی حمایت و پش پناہی کے مرھون منت ہے۔   


مقام معظم رہبری کے خاص تحقیقاتی ادارہ کے صدرنے آخر میں اس بات کی اُمید کی کہ اب جب اللہ تعالیٰ نے ایرانی عوام کو ہمدلی اورہمدلی زبانی عطاکیا ہے ہمیں چاہیئے کہ امام راحل (رح) اور شہداء کی راہ کو مقام معظم رہبری کی بابصیرت رہبری ورہنمائی کےسایہ میں مزید شجاعت اور دوراندیشی سے آگے بڑھائیں تاکہ انقلاب اپنے حقیقی صاحب کے ہاتھوں میں پہنچے ۔