پاکستان کے ڈپٹی انفارمیشن منیسٹر محمداعظم:

اسلامی انقلاب، ایران کی ترقی اور پیشرفت کا ضامن

پاکستان کے ڈپٹی انفارمیشن منیسٹر محمداعظم نے گذشتہ تین عشروں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کو قابل توجہ اور بے مثال قرار دیا ہے

ID: 38837 | Date: 2015/02/08

ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمداعظم نے سنیچر کو اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہنری اور ثقافتی فن پاروں کی نمائش میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی چهتیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گذشتہ چهتیس برسوں میں ایران کے عوام نے مختلف میدانوں بالخصوص سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کافی پیشرفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں- انهوں نے ایران پاکستان تعلقات کو بہت گہرا اورقریبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساته تعلقات میں زیادہ سے فروغ چاہتا ہے اور اچهے اور وسیع سیاسی تعلقات کی طرح تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بهی فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے- پاکستان کے ڈپٹی انفارمیشن منسٹرنے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل، مستقبل میں اقتصادی تعاون کے میدان میں دونوں ملکوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی شمار ہوگی- محمداعظم خان نے کہا کہ اسلام آباد حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته ثقافتی تعلقات میں بهی زیادہ سے زیادہ فروغ کی خواہاں ہے- اسلام آباد میں ایران کے ہنری اور ثقافتی فن پاروں کی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی و ایرانی ثقافت کے بعض گوشوں من جملہ میناکاری، خطاطی ، خطی نقاشی ، ماڈرن نقاشی، خطی نسخوں اور دستی مصنوعات کو پیش گیا ہے- جمعے کو اسلام آباد میں اس نمائش کا افتتاح ہوا جو منگل دس فروری تک ہرخاص وعام کےلئے کهلی رہےگی-