اتحاد کی بنیادوں کا مضبوط ہونا امام خمینی کی خلاقیت کا ثمر ہے؛ ماموستا توفیق قربانی

یہ وحدت اس بات کا باعث ہے کہ اس ہفتہ میں شیعہ و سنی دونوں مل کر نبی اکرم (ص) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں

ID: 38538 | Date: 2015/01/18

"ماموستا توفیق قربانی" نے سنندج میں گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وحدت کی مبارک باد دیتے ہوئے، اظہار خیال کیا: ہفتہ وحدت ایسی عظیم فضا ہے جس میں مسلمانوں کی وحدت میں اضافے ،مختلف مذاہب اسلامی میں اتحاد کی بنیادوں کا مضبوط ہونا امام خمینی کی خلاقیت کا ثمر ہے۔ 


انہوں نے کہا: ولادت کا مہینہ ربیع الاوال دراصل یہ وہی مہینہ ہے کہ اہل سنت کی روایت کے مطابق اس کی ۱۲ ویں اور اہل تشیع کی روایت کے مطابق ۱۷ ویں تاریخ رسول مکرم اسلام (ص) کے مبارک قدم سے یہ دنیا منور ہوئی۔ 


ماموستا قربانی نے اس ہفتہ کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کے لیے بانی انقلاب اسلامی کی خلاقیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ وحدت اس بات کا باعث ہے کہ اس ہفتہ میں شیعہ و سنی دونوں مل کر نبی اکرم (ص) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں اور خوشیوں اور خیرات کو نیازمندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔


ماموستا قربانی نے اپنے ایک اور بیانیہ میں تہران میں منعقدہ ۲۸ ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس اور دنیائے اسلام سے آئے ہوئے برجستہ علما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ عظیم ثقافتی و دینی کاوش کہ اس کا افتخار بهی ایران کے پاس ہے اس کی مثال بے نظیر ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ وحدت کانفرنس مسلمانوں کے اتحاد کو محکم کرنے اور ان کے دلوں میں آپس میں ملانے کا بہترین موقع ہے۔


وہ مزید کہتے ہیں: دین مبین اسلام کے دشمن اور مخالفین آسانی سے شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈال کر خاص طور سے رسول (ص) کے میلاد کے دن اپنے برے مقاصد کو حاصل کریں اور مسلمانوں میں اختلاف پهیلائیں لیکن بین الاقوامی وحدت کانفرنس منعقد ہونے کی صورت اور دنیائے اسلام کے برجستہ علماء کا ایک ساته جمع ہونا ایک طرح سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی اس سازش کے خلاف مخالفت ہے اور ان کے آپس میں ملن اور متحد ہونے کو دنیا نظارہ کر رہی ہے۔